دنیا میں امن کے قیام اور امریکہ و مغرب کی جارحانہ پالیسیوں کامقابلہ کر نے کیلئے پوری دنیاکو بند باندھنا پڑیگا‘اب یہ حقیقت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ امریکہ نے جینے اور ترقی کا حق صرف اپنے شہریوں کیلئے مختص کردیا ہے ‘امریکہ کے عدم برداشت و متعصبانہ رویہ نے پوری دنیا اور خاص طور پر غریب ممالک کا جینا دو بھر کردیا ہے ‘اس کی تیسری دنیاکے وسائل پر بزور بازو قبضہ گیری کی کو ششوں سے عراق و لیبیا تباہ ہو کر بہت بڑے انسانی المیہ سے دوچار ہیں

جمعیت علماء اسلام (ف)کے مرکزی سیکرٹری جنرل وڈپٹی چیئر مین سینٹ مولانا عبد الغفور حیدری کا استقبالیہ سے خطاب

جمعہ 3 فروری 2017 23:46

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 فروری2017ء) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل وڈپٹی چیئر مین سینٹ مولانا عبد الغفور حیدری نے کہاہے کہ دنیا میں امن کے قیام اور امریکہ و مغرب کی جارحانہ پالیسیوں کامقابلہ کر نے کے لئے پوری دنیاکو سد سکندری باندھنا پڑے گااب یہ حقیقت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ امریکہ نے جینے اور ترقی کا حق صرف اپنے شہریوں کے لئے مختص کردیا ہے امریکہ کے عدم برداشت و متعصبانہ رویہ نے پوری دنیا اور خاص طور پر غریب ممالک کا جینا دو بھر کردیا ہے اس کی تیسری دنیاکے وسائل پر بزور بازو قبضہ گیری کی کو ششوں سے عراق و لیبیا تباہ ہو کر بہت بڑے انسانی المیہ سے دوچار ہیں جبکہ مشرق وسطی ٰ میں لگی آگ کو بھڑکانے کا سلسلہ بھی امریکہ کی جانب سے چل پڑا ہے ،جنوبی کوریا نے امریکی استعمار کے مقابلے میں جس طرح سے جرا ت مندانہ موقف اختیار کیا ہے اس کی وجہ سے اسے پوری دنیاء میںاہم مقام مل چکا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے جنوبی کوریا میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کی بنیاد سامراجی قوتوں اور استحصالی قوتوں ہی کے خلاف رکھی گئی ہے جمعیت علماء اسلام کے بانی مولانا مفتی کفایت اللہ نے اسیر مالٹا شیخ الہند محمود حسن کی خصوصی مشاورت سے جمعیت علماء کا اس لئے بنیاد رکھا تاکہ عالمی استعمار برطانیہ کے خلاف مسلمانوں کو ایک سیاسی پلیٹ فارم مہیا کیا جائے ،جمعیت علماء ہند کے اکابرین نے مدارس و مساجد کے حجروں سے نکل کر برطانیہ کے سامراج کے خلاف ایسا دلیرانہ انداز میں جدو جہد کی کہ برطانیہ سکڑ کر ایک جزیرے تک محمود ہوگیا قیام پاکستان کے بعد جب سوویت یونین کے سامراج نے اسلا می ملک افغانستان پر جارحیت کا ارتکاب کیا توایک مرتبہ پھر علماء دیوبند کے خوشہ چین سوویت یونین کے خلاف نبرد آزما ہوئے پھر تاریخ نے سوویت یونین کا شکست و ریخت بھی دیکھا اب یہ مست امریکی سامراج کے مد مقابل ہیں ہمیں توقع ہے کہ امریکہ ایک دن اپنے مکافات عمل کو پہنچ جائیگا ہم پوری دنیاء کو یہ دعوت دے رہے ہیں کہ امریکہ کی اس جارحیت کو روکنے کے لئے وہ صف بندی کریں تاکہ اس بد مست ہاتھی کو جو پوری دنیاء کو اپنے پائوں تلے روند رہا ہے کو روکا جاسکے، اس بارے میں جنوبی کوریا کا کردار پوری دنیا کے لئے مثال بن سکتا ہے، مولانا عبد الغفورحیدری نے کہا کہ پاکستان و چین کی دوستی ہمیشہ سے مثا لی رہی ہے اب یہ دوستی معاشی و اقتصادی دوستی میں تبدیل ہوگیا ہے کاشغر تا گوادر اقتصادی راہداری پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے لیکن اس معاشی انقلاب کے بعد بھارت اور بعض ہمسایہ اسلامی ممالک گمراہ کن پروپیگنڈہ کررہے ہیں بھارت تو کشمیر کے نہتے مسلمانوں پر تاریخ کا بد ترین مظالم ڈھا رہا ہے مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کے قراد ادوں کے مطابق حل نہیں کیا گیا تو مشرق وسطی ٰ میں پائیدار امن ہر گز قائم نہیں ہوسکتا۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں