خضدار ،چککو کے قریب کوچ اور ٹرک میں تصادم ،تین افراد زخمی ہوگئے

جمعرات 2 فروری 2017 19:22

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2017ء) خضدار کے چککو کے قریب کوچ اور ٹرک میں تصادم تین افراد زخمی ہوگئے۔ خضدار سے بیس کلومیٹر فاصلے پر باغبانہ چککو کے قریب پنجگو ر سے کراچی جانے والی مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم ہوا ۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں مسافر کوچ کا کلینر جاویداحمد ولد مراد جان قوم بلوچ رئیس گوٹھ کراچی اور تین مسافر زخمی ہوگئے ۔ جنہیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ٹیچنگ ہسپتال خضدار پہنچائی گئی ۔ ۔۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں