خضدار ،تین گاڑیوں میں تصادم ، ماں بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ،سات زخمی

جمعرات 2 فروری 2017 19:22

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2017ء) خضدار میں ٹریفک کا المناک حادثہ، تین گاڑیوں میں تصادم ،حادثہ میں ماں دو بچوں سمیت 5افراد جاں بحق ، اور 7سے زائد زخمی ، حادثہ خضدار کی تحصیل وڈھ وہیر کے مقام پر پیش آیا ،مسافر ویگن ٹرک اور کوچ کے آپس میں ٹکرانے کے باعث حادثہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز خضدار سے 50کلومیٹر جنوب کی جانب واقعہ وہیر کے علاقہ میں قومی شاہراہ پر زہری سے حب چوکی جانے والی مسافرویگن نمبرJF=2446 اور ٹرکTKV=571آپس میں ٹکراگئے جس کے بعد قریب سے گزرنے والی مسافر کوچBSA=652 بھی اپنی تیز رفتاری پر قابو نہیں پاسکی اور دونوں گاڑیوں سے جا ٹکرائی ۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ زہری سے حب چوکی جانے والی مسافر ویگن کی چار سواریاں موقع پر جاں بحق اور ایک سواری ہسپتال پہنچ کر دم توڑدیا۔

(جاری ہے)

جب کہ سات سے زائد مسافر زخمی ہوگئے ۔ جاں بحق ہونے والوں میں محمد موسیٰ ولد خدابخش قوم زہری سکنہ زہری ، خاتون حورابی بی زوجہ علی حسن قوم جتک ساکن زہری فضیلہ بنت علی حسن قوم جتک ساکن زہری نصراللہ ولد علی حسن قوم جتک ساکن زہری اور پانچوں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔

زخمیوں میں علی احمد ولد حاجی سراج الدین زہری ساکن باغبانہ خضدار محمد ایوب ، شیر علی ولد عبدالخالق ٹرک ڈرائیور ساکن پشین ، عبدالقادر ولد میر محمد قوم زہری ساکن زہری ، ضیاء احمد ولد عبدالواحد قوم زہری ساکن زہری حسنہ بی بی زوجہ علی اکبر قوم میراجی سکنہ وڈھ حلیمہ بی بی زوجہ عبدالرحیم قوم میراجی سکنہ وڈھ زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو لیویز فورس کی موبائل گاڑیوں اور ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ٹیچنگ ہسپتال خضدار اور سی ایم ایچ خضدار پہنچائی گئی ۔ جہاں پیرامیڈیکس اور ڈاکٹرز نے انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کردی ۔۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں