بولان مائینگ پروجیکٹ لینڈزنگ کے ملازمین 3ماہ سے تنخواہوں سے محروم ‘ملازمین کے گھروں میں فاقے

منگل 31 جنوری 2017 23:05

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 جنوری2017ء)بولان مائینگ کے پراجیکٹ لینڈزنگ کے ملازمین گزشتہ تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم ۔ملازمین کے گھروں میں فاقے پڑ گئے ۔خضدار بولان مائینگ میں نئے شروع ہونے والے پراجیکٹ لینڈ زنگ کے ملازمین گزشتہ تین ماہ سے تںخواہوں نہ ملنے سے پریشان ۔

(جاری ہے)

جبکہ ملازمین کے مطابق مذکورہ پراجیکٹ میں انتہائی سکت آمیزکا م لیا جا رہا اور اورٹائمینگ کی بھی کوئی رقم نہیں دی جارہی ہے اور ملازمین کی تعداد کے مطابق کام بھی زیادہ لیا جا رہا ہے جہاں پچاس ملازمین کام کررہے ہوتے ہیں وہاں تیس سے گزارہ کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ملازمین اگر حق لینے کی بات کرتے ہیں تو فارغ کیا جاتا ہے ،وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری اور صوبائی وزیر منرلز اینڈمائننگ سے مطالبہ کیا ہے کہ لینڈ زنگ پراجیکٹ کے ملازمین کا مسلئہ حل کیاجائے۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں