محکمہ زراعت حکومت بلوچستان ان سروس ایگریکلچر ٹریننگ اکیڈمی کے زیر اہتمام ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

منگل 31 جنوری 2017 23:04

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 جنوری2017ء) محکمہ زراعت حکومت بلوچستان ان سروس ایگریکلچر ٹریننگ اکیڈمی کے زیر اہتمام ایک روزہ تربیتی ورکشاپ بعنوان پائیدار زرعی ترقی و پیداوار بذریعہ اصلاح اراضی ،آبپاشی وفصلات کے عنوان سے ضلع کونسل خضدار میں منعقد ہوا۔ ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین عبدالحمید بلوچ اکیڈمی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر امان اللہ سالارزئی ایڈوکیٹ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت منیراحمد مینگل میر حسن اقبال ترین ہارون رحیم ضیاء الرحمن ودیگر نے خطاب کیا۔

جس میں ضلع قلات و خضدار کے زرعی ماہرین اور فیلڈ اسٹاف نے شرکت کی ۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اکیڈمی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر امان اللہ سالارزئی نے کہاکہ تحفظ اراضیات پانی کا بہتر استعمال اور ماحول کا تحفظ پائیدار زرعی ترقی کا ضامن ہے ۔

(جاری ہے)

موسمیاتی تبدیلی کے پیش نظر ہمیں جامعہ منصوبہ بندی اور حکمت عملی سے کام لینا چاہئے پانی کے بہتر استعمال کے لئے ہمیں قطراتی طرز آبپاشی اپنا کر پانی کے بچاسکتے ہیں اور اس طرح کی زیادہ رقبہ زیر کاشت لاسکتے ہیں انہوںنے کہاکہ ہمیں اپنے ہائیڈرو جی اور ایکالوجی کو مد نظر رکھ کر اپ زونگ کرنی چاہئے ۔

مذیدبراں ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین عبدالحمید بلوچ ایڈوکیٹ جو کہ پروگرام کے مہمان خاص تھے نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اس وقت ذرعی توسیعی بلوچستان کے ذریعے ڈائریکٹریٹ اِن سروس اکیڈمی ایک اہم مہم چلارہے ہیں جو کہ انشاء اللہ آنے والے چند مہینوں میں اپنی ایک خاص اثر زمینداروں پر چھوڑ رہی ہے اور ہم بھی اس کے شانہ بشانہ شریک ہیں اس سلسلے میں آپ نے پانی کے اوپر بھی ایک سیمینار ڈویژنل سطح پر منعقد کرکے اس کار خیر میں حصہ ڈالیں ۔

دیگر مقررین منیراحمد مینگل ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ذراعت اور زمیندارکے لئے انشاء اللہ ہم اپنے دن رات ایک کرکے خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔ زراعت آفیسر نادر مسیح ماہر مضمون لیاقت بلوچ نے بھی اپنے خیالات کااظہار کیا میر حسن اقبال ترین ہارون رحیم ضیاء الرحمن نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں