خضدار اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے ‘ لوک کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے

اتوار 29 جنوری 2017 19:20

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جنوری2017ء)خضدار اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ‘ جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ‘ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل دوڑے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو بلوچستان کے علاقوں خضدار ، بیلہ ، حب اور گرد نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلے کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل کر کھلے مقامات پر جمع ہو گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کی رپورٹ کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.8 ریکارڈ کی گئی ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں