جے یوآئی کا عہدیدار ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگیا

اتوار 29 جنوری 2017 16:50

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2017ء) جے یوآئی کا عہدیدار ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگیا۔ جے یوآئی ملگزار یونٹ خضدار کے جنرل سیکریٹری گزشتہ شب اپنی موٹر سائیکل پر ارباب کمپلیکس کے قریب سے گزر رہا تھا کہ ان کا ٹکرائو پہلے کار اور اسکے بعد دوسری گاڑی سے ہوا۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا۔ جنہیں مقامی ہسپتال میں داخل کرادیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لا کر اتوار کی اعلی الصبح جاں بحق ہوگیا۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں