جھل مگسی میں شوہرنے بیوی کو گلہ دباکرقتل کردیا

جمعرات 26 جنوری 2017 17:08

جھل مگسی ۔26جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2017ء) جھل مگسی کے علاقے میں شوہرنے بیوی کو گلہ دباکرقتل کر دیا اور فرارہوگیا۔پولیس کیمطابق جمعرات کو پولیس تھانہ کوٹڑہ باریجہ میں شوہرمحمدخان نے گھریلو ناچاقی کی بناء پر اپنی بیوی مسماة (ز ) کو گلہ دباکرقتل کردیااورموقع سے فرارہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پرپہنچ کرلاش کومقامی ہسپتال منتقل کردیاجہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش کوورثاء کے حوالے کردیا۔پولیس نے ناکہ بندی کرکے ملزم کی تلا ش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں