ضلع قلات میں قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ ایک ہی خاندان کے 4خواتین سمیت 6افراد جاں بحق، 3خواتین سمیت 7افراد شدید زخمی

منگل 24 جنوری 2017 23:27

خضدار۔24جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) ضلع قلات میں قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ ایک ہی خاندان کے 4خواتین سمیت 6افراد جاں بحق 3خواتین سمیت 7افراد شدید زخمی ہو گئے، ڈی پی او قلات لعل جان بلوچ کے مطابق منگل کے روز کوئٹہ سے خضدار جانیوالی مسافر بس قومی شاہراہ سوراب کے مقام پر کھڑی پک اپ سے ٹکرائی جسکے نتیجے میں پک اپ میں سوار ایک ہی خاندان کے 7خواتین سمیت 13افرادشدید زخمی ہوگئے جنہیں سوراب پولیس نے فوری طور پر سول ہسپتال سوراب پہنچائے جہاں ابتدائی طبی امداد کے دوران مسماة امام زادی ،مسماة بی بی حاجرہ ،بی بی زرخاتون ،حاجانی وہیلی ،محمد انور اور عبدالغفور نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جبکہ زخمی مسماة لکھی ،مسماة زربانو ،مسماة نور باری ، ،مولا بخش ،8سالہ بچہ قدرت اللہ اور پک اپ ڈرائیور رضا محمد کو سول ہسپتال سوراب میں طبی امداد دی جارہی ہیں نعشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ڈی پی او قلات لعل جان بلوچ موقع پر پہنچ کر پولیس کے جوانوں سے شدید زخمیوں کے لئے خون کا بندو بست کیا ۔

(جاری ہے)

کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے واقع کا اطلاع ملتے ہیں سول ہسپتال سوراب کے ڈاکٹروں دیگر وزمہ داران کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولت فراہم کی جائے واضح رہے کہ مسافر کوچ کی ڈرائیور موقع سے فرار ہو گئے جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں