تعلیمی معیار کو بلند کرنے کے لئے اساتذہ کرام کی سالانہ تربیت ضروری ہے ، کمشنر قلات ڈویژن

منگل 24 جنوری 2017 22:55

خضدار۔24جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے کہا ہے کہ تعلیمی معیار کو بلند کرنے کے لئے اساتذہ کرام کی سالانہ تربیت ضروری ہے ،نصاب کی تبدیلی کے ساتھ اسی مناسبت سے اساتذہ کرام کی تربیت سے تعلیمی معیار پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں چھ روزہ تربیت میں شامل اساتذہ کرام کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے تعلیمی ادارں میں جا کر باقی اساتذہ کرام کو بھی دوران تربیت حاصل ہونے والے ذرین اصولوں سے آگاہ کریں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیڈا پراجیکٹ بلوچستان کے تعاون سے ایجوکیشن منجمنٹ ٹریننگ فار ڈی ڈی اوز ،ہیڈ ماسٹر ز اور اساتذہ کرام کے اختتام پر تقسیم اسناد کے موقع مہمان خاص کی حیثیت سے خطاب کے دوران کیا تقریب سے پروفیسر امان اللہ رند ڈپٹی ڈائریکٹر پائیٹ ، ڈائریکٹر سیڈ ا نظر محمد کاکڑ ،ڈویژنل ڈائریکٹر قلات ڈویژنل میر محمد بنگلزئی ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسر خضدار محمد موسیٰ گنگو ،نور احمد ،عبدالرزاق بڑیچ ،عبدالمالک شیر محمد،محمد یعقوب باجوئی دیگر نے بھی خطاب کیا ،چھ روزہ ٹریننگ میں قلات ڈویژن کے ہر ضلع سے آٹھ سے دس میل و فیمل شرکاء نے شرکت کی کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی اور دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ سیکھنے کا عمل کبھی ختم نہیں ہوتا ماں کی گود سے لیکر زندگی کی آخری سانس تک انسان سیکھنے کے مختلف مراحل سے گزرتے ہیں سیڈا بلوچستان نے یہاں جس منصوبے کا آغٖاز کیا ہے ہمارے تعلیمی نظام میں اس کے مثبت اثرات مرتب ہونگے جن اساتذہ کرام نے اس چھ روزہ تربیت میں حصہ لیا ان کی زمہ داری ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں جا کر اپنی علم کو طلباء اور اساتذہ کی رہنمائی پر صرف کریں اور طلباء وطالبات کو جدید علم سے آراستہ کریں تقریب میں لسبیلہ سے تعلق رکھنے والے عبدالعزیز اور خضدار سے تعلق رکھنے والی خاتون ٹیچر زاہدہ مصطفی نے چھ روزہ تربیتی پروگرام میں نمایاں عکس بندی کر کے اپنی اعلی پیشہ وارانہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تقریب کے اختتام پر شرکاء میں اسناد تقسیم کئے گئے۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں