قومی شاہراہ پر وڈھ کے قریب کار الٹنے سے خاتون جاں بحق ،چار افراد زخمی

منگل 24 جنوری 2017 21:55

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2017ء) قومی شاہراہ پر وڈھ کے قریب کار الٹنے سے خاتون جاں بحق چار افراد زخمی ایدھی ذرائع کے مطابق منگل کی صبح وڈھ کے علاقہ وہیر میں کراچی سے مستونگ جانے والی کار گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون بی بی آمنہ جاں بحق اور خاتون بی بی زبیدہ غلام مصطفی اسداللہ اور محمد یونس زخمی ہوگئے ۔ جنہیں ٹیچنگ ہسپتال خضدار پہنچایا گیا۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں