خضدار نیشنل ہائی وے روڈپر ٹریفک حادثہ، خاتون جاں بحق ، 4افراد شدید زخمی ہوگئے

منگل 24 جنوری 2017 19:25

خضدار۔24جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) خضدار نیشنل ہائی وے پر ٹریفک حادثہ میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک خاتون سمیت 4افراد شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق منگل کے روز قومی شاہراہ وڈھ کے مقام پر کراچی سے مستونگ جانیوالی کا ر تیز رفتاری کے باعث بے قابوہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں دو خو اتین سمیت 5افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر وڈھ ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں زخمی بی بی آمنہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی، نعش کو ضروری کار روائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ زخمی بی بی زبیدہ ،غلام مصطفی ،اسداللہ اور محمد یونس کو ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہیں۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں