ڈرگ انسپکٹر خضدار کے میڈیکل اسٹوروں پر چھاپے جاری،بلا لائسنس سرجری کے آلات فروخت کرنے والا میڈیکل اسٹور سیل کر دیا ،میڈیکل اسٹور مالکان کو صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت

ہفتہ 21 جنوری 2017 22:56

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء)ڈرگ انسپکٹر خضدار کا میڈیکل اسٹوروں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ،بلا لائسنس سرجری کے آلات فروخت کرنے والا میڈیکل اسٹور سیل کر دیا ،میڈیکل اسٹور مالکان کو صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت ،تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری اور سیکرٹری صحت کی خصوصی ہدایت پر ڈویژنل ڈرگ انسپکٹر مسعود بلوچ نے گزشتہ روز خضدار اور گردنواح کے علاقوں میں قائم میڈیکل اسٹوروں کا معائنہ کیا ،ادویات کی اسٹاک کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ لائسنس بھی چیک کیا جبکہ بغیر لائسنس کے سرجری کی آلات فروخت کرنے پر ایک میڈیکل اسٹور کو سیل کر دیا اس موقع پر میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے ڈویژنل ڈرک انسپکٹر مسعود بلوچ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے تمام میڈیکل اسٹوروں پر مختلف اوقات میں چھاپے مارے جا رہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ شہریوں کو معیاری ادویات مل سکیں جبکہ میڈیکل اسٹور مالکان کو سختی سے تاکید کی گئی ہے کہ وہ غیر ملکی اور بلا وارنٹی کے ادویات بلکل بھی فروخت نہ کریں اور خاص کربغیر ڈاکٹر کے پراسکرپشن کے بھی ادویات فروخت کرنے سے اجتناب کریں ملکی قوانین کے بر خلاف ادویات کی فروخت کرنے کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا اس حوالے سے تمام میڈیکل اسٹور مالکان تعاون کریں۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں