خضدار‘ بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق

ہفتہ 21 جنوری 2017 22:05

خضدار۔21جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) بلوچستان کے علاقے جعفر آباد کا رہائشی ، خضدار کے مل گزار میں دوران کام کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جعفر آباد کا رہائشی محمد فاروق ولد محمد دین مل گزار کے مقام پر ٹرانسفارمر مرمت کرتے وقت شدیدزخمی ہوگیا، جسے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ ہسپتال پہنچتے ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ واضح رہے کہ مرحوم محمد فاروق ٹرانسفارمر کی مرمت کا کام کرتا تھا۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں