کوئٹہ لیویز کی کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام

ایک شخص گرفتار

جمعرات 19 جنوری 2017 20:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء) خضدار لیویز نے کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناکر ایک شخص کو گرفتار اور کار تحویل میں لی ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمان بلوچ نے میڈیا نمائندوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ خفیہ ذرائع سے ہمیں پتا چلا کہ کوئٹہ سے ایک کار کے ذریعے بھاری مقدر میں منشیا ت کراچی سمگل کی جا رہی ہے جس پر زاوہ لیویز چیک پوسٹ پر تعینات عملے کو تاکید کی گئی کہ وہ منشیات سمگلنگ کی کو شش ناکام بنادیں جس پر لیویز نائب رسالدار شکیل احمد،عبدالحمید،علی محمد اور دین محمدنے ایک مشکوک کار کو روکا دوران تلاشی اس کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں 188 کلو گرام چرس بر آمد کرکے ایک شخص محمد رفیق ساکن کوئٹہ کوگرفتارکیا اور کار بھی تحویل میں لی گئی ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمان بلوچ نے بتایا کہ خضدار لیویز نے امن و امان کی بحالی سمیت منشیات کی روک تھام کے لیئے نمایاں کر دار ادا کیا ہے ماضی میں بھی خضدار لیویز نے مختلف چیک پوسٹوں پر بھاری مقدار میں منشیات بر آمد کیا ا ور آئندہ بھی لیویز کی کوششیں جاری رہینگی انہوں نے کہا کہ منشیات کا استعمال ہو یا فروخت دونوں سنگین جرائم ہیں اس مکروہ کاروبار سے منسلک عناصر کو تنبیہ کی جاتی ہے کہ وہ اس گھنانے کاروبارسے دور رہیں منشیات جیسی قبیح کاروبار کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا انہوں نے کارروائی میں حصہ لینے والے اہلکاروں کے لیئے تعریفی اسناد اور ترقی کا بھی اعلان کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وڈھ عبدالقدوس اچکزئی ،تحصیلدار خضدار محمد اعظم باجوئی بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں