خضدارپولیس نے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ،ملزم گرفتار

بدھ 18 جنوری 2017 21:43

خضدار۔18جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) خضدارپولیس نے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ۔ملزم گرفتار اور کار بھی تحویل میں لے لی گئی۔ ایس ایس پی خضدار عبدالرئوف بڑیچ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ پولیس کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ جرائم کا خاتمہ اور منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کارروائی کی جائے گی ۔

ایس ایس پی خضدار کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ہمیں خفیہ اطلاع ملی کہ بھاری مقدار میں منشیات کوئٹہ سے کراچی سمگل کی جا رہی ہے جس پرہم نے ایس ایچ او سٹی تھانہ گل حسن پندرانی، ایڈیشنل ایس ایچ او محمد جان ساسولی اور عطا ء ا للہ جاموٹ کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی جس نے زیرو پوائنٹ کے مقام پر ایک مشکوک کار کو روک کر اس کی تلاشی لی۔

(جاری ہے)

دوران تلاشی کار کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں پچاس کلو گرام ( (50 چرس بر آمد کرکے ایک شخص کو گرفتار کرکے گاڑی بھی تحویل میں لے لی۔

ایس ایس پی کے مطابق منشیات کوئٹہ سے کراچی سمگل کی جارہی تھی ۔انہوں نے کہا کہ بلاشبہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کا ہے لیکن پولیس اس وقت کامیاب نہیں ہو سکتی جب تک اسے عوام کا اعتماد حاصل نہ ہو ۔انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ پولیس اور عوام کے درمیان قربت کو مزید مستحکم اورعوام دوست بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کسی کے خیر خواہ نہیں اور وہ رعایت کے مستحق بھی نہیں ۔ان کے خلاف بلا کسی رنگ ونسل کے بھر پور کارروائی ہوگی ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پولیس کوا پنا محافظ سمجھیں اور تعاون کریں تاکہ علاقہ سے سماجی برائیوں کا خاتمہ ہو۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں