جمعیت علماء اسلام پاکستان کی سب بڑی سیاسی و مذہبی جماعت ہے ‘جمعیت علماء اسلام کی قیادت نے ملک میں ہمیشہ میانہ روی اور امثبت سوچ کو پروان چڑھایا ‘ملک میں تمام مذہبی جماعتوں و سیاسی قوتوں میں بہتر ہم آہنگی پائی جاتی ہے

جمعیت علماء اسلام کے مرکزی کونسل خضدار کے رکن میر یونس عزیز زہری کی بات چیت

اتوار 15 جنوری 2017 20:50

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی کونسل خضدار کے رکن میر یونس عزیز زہری نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام پاکستان کا سب بڑا سیاسی و مذہبی جماعت ہے جمعیت علماء اسلام قیادت نے ملک میں ہمیشہ سے میاں روی اور امثبت سوچ کو پروان چڑہایا ہے جس کی وجہ سے ملک میں تمام مذہبی جماعتوں و سیاسی قوتوں میں بہتر ہم آہنگی پائی جاتی ہے ‘ایسی صورت حال میں جب عالم اسلام پر مشکل دور گذر رہا ہے ضروری ہے کہ پاکستان میں ایک مدبر سیاسی قوت کو سامنے لایا جائے جو موجودہ نازک حالات میں ملک و قوم کو مشکلات سے بچائیں میر یونس عزیز زہری نے کہا کہ بلوچستان جمعیت علماء اسلام کا مرکز ہے یہاں کے لوگوں نے ہمیشہ جمعیت علماء اسلام پر اپنی اعتماد کا اظہار کیا لیکن 2013 کے انتخابات میں ایک مخصوص منصوبہ کے تحت جمعیت علماء اسلام کو اسمبلیوں سے دور رکھنے کی کوشش ہوئی اور ایک ایسے طبقہ کو اقتدار حوالہ کیا گیا جو یہاں کے لوگوں کے اصل نمائندے نہیں تھے نتیجہ میں ان لوگوں نے کرپشن اقرباء پروری کرپشن کی ایک نئی تاریخ رقم کی ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں