خضدار ‘قلات اور سوراب میں دوسرے روز بھی بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہا

قلات اور لک پاس کے مقامات پر برفباری سے ٹریفک دوسرے روز بھی بند ‘باغبانہ کے مقام پر کمرے کی چھت گرنے سے 35 بھیڑ بکریاں مر گئے ‘،لیویز ،ایف سی اور پولیس نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک کو خضدار ،قلات اور مستونگ کے مقامات پر روک دیا ‘خضدار میں ڈپٹی کمشنر خضدار کی جانب سے مسافروں میں کھانا تقسیم کیا گیا

اتوار 15 جنوری 2017 20:50

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء) خضدار ،قلات ،سوراب میں دوسرے روز بھی بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہا ،قلات اور لک پاس کے مقامات پر برفباری کی وجہ سے ٹریفک دوسرے روز بھی بند رہا ،باغبانہ کے مقام پر کمرے کی چھت گرنے سے پینتیس (35 ) بھیڑ بکریاں جا ں بحق ،لیویز ،ایف سی اور پولیس نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک کو خضدار ،قلات اور مستونگ کے مقامات پر روک دیا ،خضدار میں ڈپٹی کمشنر خضدار کی جانب سے مسافروں میں کھانا تقسیم کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو روز سے لک پاس ٹنل پر شدید برف باری سے روڈ بلاک ہو گیا جبکہ قلات کے مختلف مقامات پر بھی شدید برفباری کی وجہ سے سڑک بلا ک ہو گئی جس کے باعث مستونگ،قلات ،خضدار سمیت اندورن بلوچستان کا کوئٹہ سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو روز سے قلات مستونگ میں شدید برف باری اور بارش کے باعث لک پاس ٹنل اور قلات کے مختلف علاقوں سے ٹریفک کے لیئے بند ہوگیا جس کی وجہ سے کوئٹہ اور کراچی کے درمیان دو روز سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر قلات اور مستونگ نے مختلف مقامات پر پھنسے مسافروں محفوظ مقامات پر رہنے اور سفر کرنے سے روکا جب کہ خضدار میں بھی ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمان بلوچ کی جانب سے مسافروں کو راستہ کی بندش کی وجہ سے کوئٹہ سفر کرنے کی اجازت نہ دی ان کی جانب سے کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر بسوں میں موجود ہزاروں مسافروں کو کھا نا بھی دیا گیا مسافر بسوں کے مالکان اور ڈرائیوروں کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ہزاروں مسافروں کو شدید سردی کا سامنا کرنا پڑا مسافروں نے میڈیا نمائندوں سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ مقامی ہوٹل مالکان نے ان سے منہ مانگے رقم وصول کیا واضح رہے کہ خضدار سے شہداد کوٹ کا زمینی راستہ بمقام ونگو دو دن سے منقطع ہے خضدار میں بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری رہا جبکہ باغبانہ ،نوغے اور توتک کے پہاڑی علاقوں میں بھی برفباری ہوئی باغبانہ کے مقام پر گل حسن نامی شخص کا مکان کا چھت بارش کے باعث گرنے سے کمرے موجود پینتیس بھیڑ بکریاں جاں بحق ہوئیں دریں اثناء قلات اسکاوٹس کے جوان بھی مختلف مقامات پر پھنسیں ہوئے مسافروں کی مدد کی اور کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کوئٹہ کی جانب جانے والی گاڑیوں کو چیک پوسٹوں کے قریب روکے رکھا اور ان کی مدد کی کوئٹہ سوراب سیکشن پر موٹر وے پولیس نظر نہیں آ رہی تھی ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں