وائس چانسلر ( ر) بریگیڈیر محمد امین کی مدت میں توسیع علم دوستی پر مبنی ہے،مئیر میر عبد الرحیم کرد

اتوار 15 جنوری 2017 20:00

خضدار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2017ء) میونسپل کارپوریشن خضدار کے مئیر میر عبد الرحیم کرد نے کہا ہے کہ بلوچستان یو نیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کے وائس چانسلر ( ر) بریگیڈیر محمد امین کی بحیثیت وائس چانسلرعہدے کی مدت میں توسیع پر خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کا یہ اقدام علم دوستی پر مبنی ہے۔

انہوں نے ایک دیانت دار فرض شناس وی سی کو دوبار خضدار یونیورسٹی و علاقہ کے لوگوں کی خدمت کا موقع فراہم کیاہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری ، صوبائی وزیر زراعت سردار محمد اسلم بزنجو کی کاوشیں بھی قابل قدر ہیں۔ میر عبد الرحیم کرد نے کہا کہ( ر) بریگیڈیر انجینئر محمد امین نے اپنے گذشتہ دو سالوں میں ادارہ کے تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے میں گراںم قدر خدمات انجام دی ہیں اور اپنے ادارے کی علمی صلاحیتوں کو نہ صرف ملک بلکہ بیرون ملک متعارف کرایا جس سے ادارے کا مورال بلند ہوا اب جبکہ موصوف کو انجینئر نگ یونیورسٹی خضدار کا دوبارہ وائس چانسلرمقرر کیا گیا ہے۔

توقع ہے کہ موصوف ایک نئے جذبہ کے ساتھ یونیورسٹی کی خدمت کریں گے۔ یونیورسٹی کے طلبہ کو تحصیل علم اور تحقیق کے بہتر مواقع فراہم کریں گے ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں