خضداراور گردونواح میں 3.4شدت کا زلزلہ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

جمعرات 12 جنوری 2017 13:56

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2017ء) خضداراور گردونواح میں 3.4شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگوںمیں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

خضداراورگردو نواح میں 3.4شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم اس سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلہ پیما مرکز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خضدار سے مشرق میں تھا اور گہرائی 35کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے باعث لوگوںمیں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں