خضدار میں بے روزگاری کا عالم ‘لیویز فورس کی 82 آسامیوں پر 1600 امیدوار میدان میں

مطلوبہ تعلیم رکھنے والوںسمیت ‘ایم اے ، ایم ایس سی اوربی اے،بی ایس سی پاس نوجوانوں کی بھی ٹیسٹ میں شرکت

ہفتہ 7 جنوری 2017 19:23

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جنوری2017ء) خضدار میں بے روزگاری کا عالم ،لیویز فورس کی 82 آسامیوں کے لئے 1600 امیدواروں سے زائدنے شرکت کی جب کہ مطلوبہ تعلیم رکھنے والوںسمیت ،ایم اے ، ایم ایس سی اوربی اے،بی ایس سی پاس نوجوانوں نے بھی شرکت کی ،تفصیلات کے مطابق بلوچستان کا دوسرا بڑا ضلع خضدار میں بے روزگاری آخری حدوں کو چھونے لگی گزشتہ روز ضلع خضدار کے لیویز کانسٹیبل کے 82 آسامیوں کے لئے سولہ سو سے زائد بے روزگار نوجوانوں نے حصہ لیا لیویز فورس کے اسامیوں کے لئے انٹرویو دینے والے بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں میں اکثریت ماسٹر ڈگری بے روزگار نوجوانوں نے اس موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بے روزگاری کے خاتمہ کے لئے جن 35 ہزار اسامیوں پر تعیناتی کا اعلان کیا انہیں جلد مشتہر کیا جائے تا کہ بلوچستان سے بے روزگار ی کا خاتمہ ممکن ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں