خضدار سمیت بلوچستان میں ہر صورت امن قائم کریں گے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا تقریب سے خطاب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 5 جنوری 2017 16:12

خضدار سمیت بلوچستان میں ہر صورت امن قائم کریں گے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا تقریب سے خطاب

خضدار(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 جنوری 2017ء) : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا دل ہے ۔ خضدار میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ خضدار سمیت بلوچستان میں ہر صورت امن قائم کریں گے ۔

(جاری ہے)

بلوچستان میں30 ہزارفوجی جوان سکیورٹی فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں بھی انجینئیرنگ یونیورسٹی کا کیمپس بنایاجارہاہے۔بلوچستان میں25ہزاربچے ایف سی اورآرمی پبلک کے زیر انتظام تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بھی ہر قیمت پر امن قائم کریں گے، پاک فوج بلوچستان میں امن کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں