کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ ، خاتون جا ں بحق ،تین افراد زخمی ہو گئے

بدھ 4 جنوری 2017 20:36

خضدار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2017ء) کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ میں خاتون جا ں بحق ،تین افراد زخمی ہو گئے،پولیس کے مطابق کراچی سے کوئٹہ جانے والی کار وہیر کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون مسماة (ر) زوجہ شاہد ساکن کوئٹہ جا ں بحق جبکہ شاہد ولد عبدالستار ،مہر النساء زوجہ عبدالستار اورآٹھ سالہ بچی نہا زخمی ہو گئیں زخمیوں کو لیویز نے ٹیچنگ ہسپتال خضدار پہنچائی ابتدائی طبی امداد پہنچانے کے بعد زخمیوں کو کوئٹہ ریفر کر دیا گیا جبکہ نعش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں