ڈویژنل ڈرگ انسپکٹر مسعود بلوچ کا خضدار کے مختلف میڈیکل اسٹورز پر چھاپہ، اسٹاک ،ادویات کی وارنٹی بل اور رجسٹروں کو چیک کیا

بدھ 4 جنوری 2017 20:36

خضدار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2017ء) ڈویژنل ڈرگ انسپکٹر مسعود بلوچ کا خضدار کے مختلف میڈیکل اسٹورز پر چھاپہ ،اسٹاک ،ادویات کی وارنٹی بل اور رجسٹروں کو چیک کیا ،بعض میڈیکل اسٹور مالکان کو صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت تفصیلات کے مطابق عوامی شکایات اور احکام بالا کی ہدایت پر ڈویژن ڈرگ انسپکٹر مسعود بلوچ نے خضدار بازار اور گردنواح کے علاقوں میں واقع میڈیکل اسٹورروں کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے ادویات کی وارنٹی بل چیک کیا ،اسٹاک اور رجسٹروں کا بھی معائینہ کیا اس موقع پر بعض میڈیکل اسٹور مالکان کو صفائی بہتر بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ میڈیکل اسٹور مالکان غیر رجسٹرڈ اور وارنٹی بل نہ دینے والے ادویات ساز کمپنیوں کی ادویات کی خرید و فروخت سے قطی طورپر اجتناب کریں وارنٹی بل کے بغیر ادویات کی خرید و فروخت قانونی طور پر جرم ہیں جس کے خلاف سخت ایکشن لیا جا ئے گا اس کے علاوہ ڈاکٹروں کی پراسکرپشن کے بغیر ادویات بلکل بھی فروخت نہ کیں جائیں وقتا فوقتا میڈیکل اسٹوروں پر چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری رہے گا اور اس حوالے سے عوام میرے دفتر پر بھی رابطہ کر کرسکتے ہیں ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں