خضدار قومی شاہراہ پر تیز رفتار کا ر الٹنے سے دو افراد جاں بحق‘ تین خواتین سمیت چار افراد زخمی

جمعہ 30 دسمبر 2016 23:20

خضدار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2016ء) خضدارقومی شاہراہ پر پیر عمر کے قریب کراچی سے سوراب آنے والی تیز رفتار کار موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے دو افراد جاں بحق جبکہ تین خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

لیویز کے مطابق سوراب کے رہائشی عبدلرحمان ، راحیل‘ مجیب اور ڈاکٹر نور احمدکے ہمراہ کراچی سے سوراب آرہے تھے کہ پیر عمر کے مقام پر انکی کار موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ڈپٹی سیکریٹری ایجوکیشن مجیب الرحمان قمبرانی کا بیٹا راحیل مجیب اور بھائی عبدالرحمان قمبرانی جاں بحق ہوگئے جبکہ ڈاکٹر نور احمد ریکی سمیت تین خواتین بھی زخمی ہو گئے۔

جاں بحق اور زخمیوں کوسوراب ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں