خضدار ‘مضر صحت پھل کھانے سے بچہ جاں بحق ‘گھر کے سربراہ اور والدہ سمیت 3افراد تشویش ناک حالت میں ہسپتال داخل

بدھ 28 دسمبر 2016 22:28

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 دسمبر2016ء) خضدار مضر صحت پھل کھانے سے ایک بچہ جاں بحق ،گھر کے سربراہ اور ان کی والدہ سمیت 3افراد تشویش ناک حالت میں ٹیچنگ ہسپتال خضدار میں داخل کرادیا گیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق سب تحصیل باغبانہ کے علاقہ پھشک کا باشندہ عبد الصمدساسولی خضدار شہر سے اپنے گھر کے لئے پھل خرید کر لے گیا تاہم پھل کے مضر صحت ہونے کی وجہ سے پھل کھانے سے خود عبد الصمد ان کی والدہ ان کے صاحب زادے عمران اور عبد الرزاق کے پیٹ میں شدید درد پیدا ہوا جس کی وجہ سے عبد الصمد کا 8 سالہ لڑکا عمران جاں بحق ہوگیا جبکہ تشویشناک حالت میں باقی افراد کو ٹیچنگ ہسپتال خضدار میں داخل کردیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے عبد الصمد کے بوڑہی والدہ کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں