نیشنل پارٹی بلوچستان کے عوام کا خادم جماعت ہے ‘نیشنل پارٹی نے بلوچستان کے ساحل و وسائل کیلئے ہمیشہ آواز بلند کی‘ نیشنل پارٹی نے حکومت کو بلوچستان کی خدمت کا ذریعہ بنایا ‘ہماری جماعت نے گذشتہ سالوں میں بلوچستان کے طول و عرض میں کروڑوں روپیہ کے ترقیاتی کام کرکے ایک ریکارڈ قائم کیا ہے

ْنیشنل پارٹی کے مرکزی راہنماء میونسپل کارپوریشن خضدار کے میئر میر عبد الرحیم کرد کا بیان

بدھ 28 دسمبر 2016 22:28

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 دسمبر2016ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی راہنمائ میونسپل کارپوریشن خضدار کے میئر میر عبد الرحیم کرد نے کہا ہے نیشنل پارٹی بلوچستان کے عوام کا خادم جماعت ہے نیشنل پارٹی نے بلوچستان کے ساحل و وسائل کے لئے ہمیشہ آواز بلند کیا ہے نیشنل پارٹی نے اپنی حکومت کو بلوچستان کی خدمت کا ذریعہ بنایا ہماری جماعت نے گذشتہ سالوں میں بلوچستان کے طول و عرض میں کروڑوں روپیہ کے ترقیاتی کام کرکے ایک ریکارڈ قائم کیا ہے ‘ڈا کڑ عبد المالک متوسط طبقہ کا ایک وزیر اعلی تھا اس نے اپنے دانشمندانہ قیادت کی وجہ سے بلوچستان میں امن امان کی صورت حا ل کو بہتر بنایا بد امنی کے خطرناک آگ میں جھلسنے والی قوم کو امن کی نعمت سے سرفراز کیا تربت خضدار میں یونیورسٹی میڈیکل کالج اور صنعتی زون کے قیام کا قوم کو تحفہ دیا میر عبد الرحیم کرد نے کہا کہ نیشنل پارٹی آنے والے انتخابات میں اپنی کارکدگی کی بنیاد پر الیکشن میں حصہ لیگا ہمیں تو قع ہے کہ ہم عوام کے پاس سرخ رو ہوکر جائیں گے توقع ہے کہ نیشنل پارٹی بلوچستان کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھریگا۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں