حکومت مستحقین کی بحالی اور انہیں درپیش مسائل کے حل کے لیئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں

سیکرٹری مذہبی امور و بین المذاہب حج واوقاف ذیشان الحق کی افسران سے گفتگو

پیر 26 دسمبر 2016 21:40

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) سیکرٹری مذہبی امور و بین المذاہب حج واوقاف ذیشان الحق نے کہا ہے کہ حکومت مستحقین کی بحالی اور انہیں درپیش مسائل کے حل کے لیئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ مذہبی امور و حج و اوقاف اور بین المذاہب کے ڈویژنل آفس کا افتتاح کے موقع پر محکمہ کے افسران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آفس کے قیام سے محکمہ سے متعلق امور کی سر انجام دہی میں مشکلات کا خاتمہ ہوگا اور عوام کو درپیش مسائل حل ہونگے اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر قلات ڈویژن سمیع اللہ ،ڈسٹرکٹ زکواة آفیسر حاجی عبدالحمید کرد ،ڈسٹرکٹ آفیسر زکواة قلات الٰہی بخش بنگلزئی ،ڈسٹرکٹ زکواة آفیسرخاران محمد سلیم رئیسانی ،ڈسٹرکٹ زکواة آفیسر واشک عبدالرحیم ،ڈسٹرکٹ زکواة آفیسر محمد ہاشم رونجھا ، ڈسٹرکٹ زکواة آفیسرآواران لعل بخش بلوچ ،ڈپٹی ڈائریکٹر مکران ڈویژن سونا خان بلوچ ،ڈسٹرکٹ زکواة آفیسر پنجگور عبدالاحد بلوچ اور ڈسٹرکٹ چیئرمین زکواة سردار حیات خان ساجدی بھی موجود تھے متعلقہ آفیسران نے اپنے اپنے علاقوں کی کارکردگی اور مسائل سے بھی آگاہ کیا سیکرٹری مذہبی امور نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوامی مسائل حل کرنے پر بھرپور توجہ دیں تاکہ ان کے مسائل بلا تاخیر حل ہوں اور محکمہ کی کاردگی کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دیں تاکہ ادارے کو مالی مسائل حل ہوں ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں