قائد اعظم کے یوم پیدائش کے حوالے سے پہلے آل خضدار فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد

پیر 26 دسمبر 2016 21:40

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم پیدائش کے حوالے سے پہلا آل خضدار فٹ بال ٹورنامنٹ 2016فرنتیئر کور قلات اسکائوٹس کی جانب سے میر غوث بخش بزنجو اسٹیڈیم میں منعقد کیا گیا جس میں ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے موقع پر کھیلوں کے مختلف مقابلے ہوئے جس میں فٹ بال ،رسہ کشی ،بلوچی چپ ،تیکوانڈو کے مقابلے منعقد ہوئے ۔

تقریب کے مہمان خاص فٹ بال کے انٹر نیشنل کھلاڑی فضل بلوچ تھے جبکہ اس موقع پر اعزازی مہمانوں میں بر گیڈیئر مظہر محمود اعوان ، کمانڈنٹ قلات اسکائوٹس کرنل رضوان فضل ملک سمیت وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل خضدار عبدالحمید ایڈوکیٹ ، ،سابق ناظم میر عبدالرحمان زہری ، تحریک انصاف کے ضلعی صدر میرعبدالرحمان کرد ،پرنسپل بلوچستان ریزیڈنشل کالج خضدار حاجی محمد عالم جتک ،انجمن تاجران کے راہنما سید سمیع اللہ شاہ ،بی این پی کے عبدالنبی بلوچ ،میجر سعید احمد ،میجر ڈاکٹر افیاض احمد ،پرنسپل ماڈل ہائی اسکول حفیظ اللہ ،سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات اور معززین شہر نے شرکت کی جب کہ شائقین کی بڑی تعداد میں عوام نے دلچسپ کھیلوں سے لطف اندوز ہوئے۔

(جاری ہے)

تقریب سے فٹبال کے انٹر نیشنل کھلاڑی فضل بلوچ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے نوجوان بڑے با صلاحیت اور ہونہار ہیں اگر انہیں کھیلوں کے مواقع فراہم کیئے جائیں تو وہ ملکی سطح ملک و قوم کا نام روشن کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا ہ نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے نکل کر کھیلوں کی جانب توجہ دینا ہوگی کمانڈنٹ قلات اسکائوٹس کرنل رضوان افضل ملک نے کہا کہ فرنٹیئر کور اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولتیں فرہم کرنے کے لیئے کوشاں انہوں نے کہا کہ جب کھیل کے میدان آباد ہونگے توجونوان صحت مند ہونگے جب نوجوان تندرست ہونے ملک و صوبہ ترقی کرے گا انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں سے کہا کہ آج بابا قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش ہے آئیے عہد کریں کہ ہم سب ان کے نقش قدم پر ملک قوم کی خدمت کرینگے کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے کے لیئے بھی عملی اقدامات کیئے جا رہے ہیں قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میچ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی مقررہ وقت تک گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے میچ کا فیصلہ پینلٹی ککس کے ذریعے گزگی محمڈ نے چار کے مقابلے میں پانچ گول سے میچ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا جبکہ دیگر مقابلوں میں رسہ کشی میں لیویز نے پولیس کو اور ایف سی نے لیویز کو رسہ کشی کے مقابلے جیت لی ٹورمنٹ میں جیتنے والی اور شریک کھلاڑیوں کو ٹرافی ،شیلڈ اور نقد پرائز بھی دیئے گئے ٹورنامنٹ سیکریٹری رئیس بشیر احمد نے کمانڈنٹ قلات اسکائوٹس کی جانب سے آل خضدارقائداعظم فٹبال چمپئن فٹبال کے انعقاد پر انکی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ نوجوانوں کو کھیلوں کے مواقع فراہم کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں