سی پیک منصوبے کے باعث بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کی اہمیت میں بے حد اضافہ ہوا‘ ملکی و بین الاقوامی ادارے مفاہمتی یادداشت کے معاہدوں کیلئے رابطہ کررہے ہیں ‘اس سے قبل متعدد بین الاقوامی اداروں کے ساتھ ایم او یو دستخط ہوچکے ہیں

بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے وائس چانسلر انجینئر محمد امین کی بات چیت

جمعرات 22 دسمبر 2016 21:41

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء) بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے وائس چانسلر انجینئر محمد امین نے کہاہے کہ سی پیک منصوبے کے باعث بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کی اہمیت میں بے حد اضافہ ہواہے ۔ ملکی و بین الاقوامی ادارے مفاہمتی یادداشت کے معاہدوں کے لئے رابطہ کررہے ہیں ۔

اس سے قبل متعدد بین الاقوامی اداروں کے ساتھ ایم او یو دستخط ہوچکے ہیں۔گزشتہ روز ہیوی مکینیکل کمپلیکس (پرائیویٹ)لمیٹڈ ٹیکسلاکے ساتھ بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ خضدار نے ایم او یو دستخط کیا ہے جو ایک اہم پیش رفت ہے۔اس ایم او یو کا مقصد تعلیمی اور صنعتی شعبے کو ترقی دینا اور اس میں ایک دوسرے اداروں کے استعداد کار کو بڑھانا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوںنے گزشتہ روز بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار اور ہیوی مکینیکل کمپلیکس (پرائیویٹ)لمیٹڈ ٹیکسلاء کے درمیان مفاہمتی یادداشت کے معاہدے پر دستخط کرنے کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا ۔خضدار یونیورسٹی کے وائس چانسلر انجینئر محمدامین نے کہاکہ دونوں اداروں کے درمیان معاہدے کا مقصدبی یو ای ٹی اور ایچ ایم سی کے درمیان تربیتی پروگرامز کا انعقاد ، اسکالرشپ اور روز گار میں یونیورسٹی طلباء کومواقع دینے میں مدد ملیگی ۔

ایچ ایم سی پاکستان میں ایک معروف ادارہ ہے جو انجینئرنگ مصنوعات کی مینو فیکچرنگ انٹر پرائزز ہے اور مستقبل میں بڑے منصوبوں کو تشکیل دینے کے لئے وسائل مہیا کرنااس معاہدہ میں شامل ہے ۔ وائس چانسلر خضدار یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی انجینئر محمد امین نے کہاکہ خضدار یونیورسٹی ایک نامورجامعہ بنتی جارہی ہے ۔ جب سے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا آغاز ہواہے اس کے بعد سے بہت سارے ٹیکنیکل اداروں نے خضدار یونیورسٹی سے رابطہ کیا ہے ۔

اس سلسلے میں گزشتہ روز اوتھل میں سائوتھ ویسٹ یونیورسٹی آف سائنسزاینڈ ٹیکنا لوجی (سچوان)کے درمیان معاہدہ ہواتھا اور آج یہاں ہیوی مکینیکل کمپلیکس (پرائیویٹ)لمیٹڈ ٹیکسلا کے درمیان معاہدہ ہورہاہے ۔جس سے جامعہ خضدار کے استعداد کار میں اضافہ ہوگا بلکہ اس میں تیار ہونے والے انجینئرز کو اسکالر شپ اور روزگار کے مواقع میسرآسکیں گے ۔وائس چانسلر خضدار یونیورسٹی انجینئر محمدامین نے کہاکہ خضدار یونیورسٹی کا مستقبل روشن اور تابناک ہے سی پیک کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے حوالے سے خضدار یونیورسٹی اہم ثابت ہورہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں