جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے زیر اہتمام شام و حلب کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی جلسہ و مظاہرہ

جمعرات 22 دسمبر 2016 21:40

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء) جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے زیر اہتمام آج شام و حلب کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے احتجاجی جلسہ و مظاہرہ کریگا احتجاجی جلوس جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر شیخ الحدیث مولانا فیض محمد جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار جنرل سیکرٹری مفتی عبد القادر شاہوانی و دیگر قائدین کی قیادت میں مرکزی جامع مسجد خضدار سے بر آمد ہوگی جو مختلف شاہرائوں سے ہوکر خضدار پریس کلب پہنچیگا احتجاجی مظاہرہ سے جے یو آئی کے صوبائی امیر مولانا فیض محمد و دیگر قائدین خطاب کریں جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے ترجمان مولانا بشیر احمد عثمانی نے تمام ذیلی جماعتوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی شرکت کو بر وقت یقینی بنا کر شام اور حلب کے مسلمانوں کے ساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کریں ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں