سی پیک منصوبے کے بعد بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کی اہمیت میں بے حد اضافہ ہواہے ، وائس چانسلر انجینئر محمد امین

جمعرات 22 دسمبر 2016 18:45

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2016ء) بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے وائس چانسلر انجینئر محمد امین نے کہاہے کہ سی پیک منصوبے کے بعد بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کی اہمیت میں بے حد اضافہ ہواہے ۔ ملکی و بین الاقوامی ادارے MOUمعاہدے کے لئے رابطہ کررہے ہیں ۔اس سے قبل متعدد بین الاقوامی اداروں کے ساتھMOUسائن ہوچکے ہیں۔

گزشتہ روز ہیوی مکینیکل کمپلیکس (پرائیویٹ)لمیٹڈ ٹیکسلاکے ساتھ بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ خضدار نے MOUسائن کرلیاہے۔اس MOUسائن کا مقصد تعلیمی اور صنعتی شعبے کو ترقی دینا اور اس میں ایک دوسرے اداروں کے استعداد کار کو بڑھانا ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے گزشتہ روز بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار اور ہیوی مکینیکل کمپلیکس (پرائیویٹ)لمیٹڈ ٹیکسلاء کے درمیان MOUسائن کرنے کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

خضدار یونیورسٹی کے وائس چانسلر انجینئر محمدامین نے کہاکہ دونوں اداروں کے درمیان معاہدے کا مقصدبی یو ای ٹی اور ایچ ایم سی کے درمیان تربیتی پروگرامز کا انعقاد ، اسکالرشپ اور روز گار میں یونیورسٹی طلباء کور وزگار دینے میں مدد ملیگی ۔ایچ ایم سی پاکستان میں ایک معروف ادارہ ہے جو انجینئرنگ مصنوعات کی مینو فیکچرنگ انٹر پرائزز ہے ۔ اور آنے والے وقت کے ساتھ ساتھ بڑے منصوبوں کو تشکیل دینے کے لئے وسائل مہیا کرنااس معاہدہ میں شامل ہے ۔

وائس چانسلر خضدار یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی انجینئر محمد امین نے کہاکہ خضدار یونیورسٹی ایک نامورجامعہ بنتی جارہی ہے ۔ جب سے پاک چینا اقتصادی راہداری منصوبے کا آغاز ہواہے اس کے بعد سے بہت سارے ٹیکنیکل اداروں نے خضدار یونیورسٹی سے رابطہ کیا ہے ۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز اوتھل میں سائوتھ ویسٹ یونیورسٹی آف سائنسزاینڈ ٹیکنا لوجی (سچوان)کے درمیان معاہدہ ہواتھا اور آج یہاں ہیوی مکینیکل کمپلیکس (پرائیویٹ)لمیٹڈ ٹیکسلا کے درمیان معاہدہ ہورہاہے ۔

جس سے جامعہ خضدار کے استعداد کار میں اضافہ ہوگا بلکہ اس میں تیار ہونے والے انجینئرز کو اسکالر شپ اور روزگار کے مواقع میسرآسکیں گے ۔وائس چانسلر خضدار یونیورسٹی انجینئر محمدامین نے کہاکہ خضدار یونیورسٹی کا مستقبل روشن اور تابناک ہے سی پیک کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے حوالے سے خضدار یونیورسٹی اہم جامعہ ثابت ہورہاہے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں