کرخ کا نوجوان سگ گزیدن سے جاں بحق ہوگیا

منگل 20 دسمبر 2016 21:15

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2016ء) کرخ کا نوجوان سگ گزیدن سے جاں بحق ہوگیا ۔ اس سے قبل ایک پولیس اہلکار کے بھی بائولے کتے کے کاٹے جانے جاں بحق ہونے کی اطلاعات آئی تھیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کرخ کا نوجوان عبدالنبی ولد غلام رسول گزشتہ روز کراچی کے جناح ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا ۔ علاقہ لوگوں کے مطابق انہیں چند روز قبل خضدار کی تحصیل کرخ میں ایک بائولے کتے نے کاٹا تھا جنہیں علاج کے لئے کراچی لیجایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا اور اس سے قبل بھی کرخ سے ایسی ہی اطلاعات موصول ہوتی رہی ہیں کہ لوگ کتے کے کاٹے جانے سے زخمی ہوچکے ہیں جب کہ ایک پولیس اہلکار کے مرنے کی بات کی گئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں