سانحہ پشاور آرمی پبلک اسکول کا واقع ایک دل دہلا دینے والا واقع تھا‘ وہ دن دور نہیں کہ دہشت گردوں کا ملک سے صفایا ہوگا

بریگیڈیئر مظہرمحمود اعوان کا سانحہ اے پی ایس پشاور کی دوسری برسی کے موقع پر خطاب

جمعہ 16 دسمبر 2016 21:35

خضدار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2016ء) فرنٹیئر کور پبلک ہائی اسکول( قلات اسکائوٹس) کے زیر اہتمام شہدا ء آرمی پبلک اسکول پشاورکی دوسری برسی کے حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں کمانڈنٹ قلات اسکائوٹس کرنل رضوان افضل ملک ،میئر مونسپل کارپوریشن خضدار میر عبدالرحیم کرد رجسٹرار بلوچستان انجنیئنگ یونیورسٹی خضدار شیر احمد قمبرانی ، ایف سی پی ایس اسکول کے پرنسپل حفیظ اللہ بلوچ ،میجر سعید احمد ،ڈاکٹر افیاض احمد پاک آرمی اور ایف سی کے افسران سمیت ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خضدار محمد موسی گنگو ،میر محمد حنیف بزنجو ،سلطان احمد شا ہوانی اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان خضدار ، حاجی جاوید احمد سوز مینگل ،میر عتیق ساجدی ،خزانہ آفیسر حاجی عبدالعزیز ریکی ،سید سمیع اللہ شاہ ،ڈاکٹر محبوب جتک سمیت قبائلی عمائدین ،معززین شہر ،بلدیاتی اداروں اور مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہاناور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خاص بریگیڈیئر مظہرمحمود اعوان کمانڈر3 ایس ایم جی خضدار تھے ،بریگیڈیئر مظہرمحمود اعوان کمانڈر3 ایس ایم جی خضدار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ پشاور آرمی پبلک اسکول کا واقع ایک دل دہلا دینے والا واقع تھا جہاں اس واقع نے پوری قوم کو رنجیدہ کیا وہاں پوری قوم کو یکجا کرنے کا سبب بنا آج پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف صف آرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا دشمن اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کے لیئے مختلف حربے استعمال کرتے ہوئے اجتماعی اور اہم مقامات کو دہشت گردی کا نشانہ بنارہی ہے کبھی اسکول تو کبھی عبادت گاہیں اور کبھی مزارات اور بازار وں کو نشانہ بنارہی ہے لیکن اب پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے ،انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ وہ دن دور نہیں کہ دہشت گردوں کا ملک سے صفایا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جس قوم میں عزم و استقلال ہو اس قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتی انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام محب وطن ہیں اان کی بھی قربانیاں فراموش نہیں کی جا سکتیں برگیڈیئر مظہر محمود اعوان نے کہا کہ جس طرح آرمی عوام کی خدمت میں پیش پیش ہے اسی طرح فرنٹیئر کور بھی ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ عوام کو صحت و تعلیم کی سہولتیں فراہم کرنے کے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہی ہے‘ ایف سی قلات اسکائوٹس کی جانب سے شہداء آرمی پبلک اسکول کی یاد میں منعقدہ یوم والدین کی تقریب میں جس طرح طلبا و طالبات نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اس سے یہ بات واضح ہوگئی کہ ہم حصل علم کے شعبے میں بھی تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہیں۔

انہوں نے والدین سے مخاطب ہوکر کہا کہ یہ دور علم و تعلیم کا دور ہے وہ خوش قسمت ہیں کہ انہیں ایف سی نے ایک معیاری تعلیمی ادارہ دیا اب آپ کا فرض بنتا ہے ہے کہ اپنے بچوں کو علم کی دولت سے مالا مال کریں اسکول کے انشاء اللہ وہ دن دور نہیں کہ دہشت گردوں کا ملک سے صفایا ہوگا اوملک کے باسی ایک پر امن ماحول میں سانس لیں گے۔ تقریب میں طلبا و طالبات نے حمد ونعت ، ملی نغمے ،خاکے ،ٹیبلوز ،تقاریر پیش کیں اآخر میں مقابلے میں شریک نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا ء طلبات میں انعامات تقسیم کیئے گئے ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں