عوام کی جان و مال کی حفاظت اور قومی شاہراہوں کو سفرکے لئے محفوظ بنانا انتظا میہ کی اولین ذمہ داری ہے‘ کمشنرقلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی

جمعہ 16 دسمبر 2016 21:33

خضدار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2016ء)کمشنرقلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت اور قومی شاہراہوں کو سفرکے لئے محفوظ بنانا انتظا میہ کی اولین ذمہ داری ہے اس سلسلے میں پولیس،لیویز اوردیگر قانون نافذ کرنے والے ادروں کے ساتھ ملکر قیام امن کو یقینی بنانے کے لیئے ہر ممکن اقدامات کیئے جائیں‘ اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثات کو روکنے ،ٹریفک قوانین کی پاسداری سمیت انسداد پولیو کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کے دوران ڈویژنل اور ضلعی افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ قومی شاہر اہ پر سفر کو محفوظ بنانے کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں تاکہ قومی شاہراہوں پر حا دثات کو روکا جا سکے اس سلسلے میں ٹرانسپورٹر بھی تعاون کریں تمام افسران اپنے اپنے علاقوں میں قومی شاہراہ پر حادثات کی روک تھام میں اپنا مواثر کردار ادا کریں ، انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ کو بلاک کرنے والے ڈرائیور اور گاڑی مالکان کے خلاف تا دیبی کار روائی کی جائے اور مسافر گاڑیوں سمیت تمام گاڑیوں سے سرچ لائٹ اور پریشر ہارن نکال دیا جائے اور حادثات کو کم کرنے کے لئے مسافر بسوں کے لئے ٹائم ٹیبل کا تعین کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ قلات ڈویژن میں مزارات سمیت تمام عبادت گاہوں کے سیکورٹی مزید سخت کردئیے جائیں، کمشنر قلات نے کہا کہ ٹرانسپوٹرزکو ہدایت کی کہ وہ اپنے ڈرائیورز کو کہیں کہ وہ غیر قانونی اشیا کی سمگلنگ سے گریز کریں اگر کسی بھی گاڑی سے ممنوعہ اشیا بر آمد ہوا تو نہ صرف ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا جائے گا بلکہ گاڑی مالکان کے خلاف بھی مقدمہ درج ہوگا اجلاس میں ڈی آئی جی قلات رینج منظور احسان ڈپٹی کمشنر خضدارسہیل الرحمان بلوچ ،ڈپٹی کمشنر مستونگ ڈپٹی کمشنر قلات ایس پی خضدار محمد اشرف جتک ایس پی قلات لعل جان بلوچ ایس پی واشک دوستین دشتی ایس پی خاران بشیر احمد بادینی ایس پی آوارن عبدالعزیز جھکرانی ایس پی لسبیلہ جعفرخان ٹرانسپورٹربلوچستان کے نمائندوںاے سی پی ڈاکٹر خدائے رحیم سپرینڈنٹ کمشنر قلات ڈویژن حاجی بشیر احمد مینگل موٹر وے اوراین ایچ اے کے آفیسران ودیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزایس ایس پیز نے اپنے اضلاع میں امن و امان اور درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔ قبل ازیں قلات ڈویژن میں جاری پولیو مہم سے متعلق وزیر اعظم سیکرٹریٹ پولیو مہم کے انچارج ڈاکٹر شفیع دانش نے تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر قلات ڈویژ ن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ایک مہلک مرض ہے جس کی تدارک کے لیئے متعلقہ ادارے اپنا کردار ادا کریں۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں