نئی نسل کے محفوظ اور صحت مند مستقبل کیلئے پولیو وائرس کا خاتمہ ضروری ہے، ضلع خضدار وسیع علاقہ ہے جس کی سرحدیں کراچی اور اندورنی سند ھ سے ملتی ہیں ‘اس وائرس کو روکنے کیلئے ضروری ہے کہ سرحدی علاقوں پر خصوصی توجہ دی جا ئے

ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن کا انسداد پولیو میٹنگ سے خطاب

جمعرات 15 دسمبر 2016 23:19

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2016ء) ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن نے کہا ہے کہ اپنی نئی نسل کے محفوظ اور صحت مند مستقبل کے لئے پولیو وائرس کا خاتمہ ضروری ہے، ضلع خضدار وسیع علاقہ ہے جس کی سرحدیں کرچی اور اندورنی سند ھ سے بھی ملتی ہیں اس وائرس کو روکنے کے لئے ضروری ہے کہ سرحدی علاقوں پر خصوصی توجہ دی جا ئے اس حوالے سے محکمہ صحت کے ٹیموں کو جو بھی تعاون کی ضرورت ہوگی ضلعی انتظا میہ اسے فرا ہم کر نے کے لئتے ہمہ وقت تیا ر ہے تاہم عوامی نمائندوں، ٹیچرز اور علماء کرام سے بھر پور معاونت حاصل کرنے اور ان کی اعتماد کو بحال کرنے کی ذمہ داری محکمہ صحت اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں کی بھی ہوگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیو کے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اشرف جتک ، اے ڈی سی خضدار شبیر احمد بادینی ،قا ئم مقام ڈی ایچ او ڈاکٹر فضل محمد زہری ، ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر عمر بلال ، ای او سی، ڈاکٹر شفیع دانش ، پی پی ایچ آئی کے ڈسٹرکٹ ڈاکٹر محمد شریف ، تمام ضلعی سرکاری محکمہ جات کے سربراہان اجلاس میں موجو د تھیں اس موقع ضلع خضدار میں پولیو مہم کو کامیاب بنانے اور پانچ سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو پولیو کے کے قطرے پلانے کے بارے میں حکمت عملی ترتیب دیا گیا اجلاس میں تمام سرکاری محکموں سے کہا گیا کہ وہ پولیو کے قطرہ پلانے کے طریقہ کار اور بچوں کے بارے میں درست معلومات جمع کرنے و دیگر ضروری ہدایات کے لئے ٹریننگ کے لئے اپنے محکمہ کے ای سینئر اہلکار کو بھیج دیں تاکہ اس بارے میں ان کو جو تربیت دیا جا سکے وی سود مند ہو ڈپٹی کمشنر خضدار نے کہا کہ کسی بھی قوم کی مستقل ان کی نئی نسل ہوتی ہے ہماری ذمہ داری کے پوری عمر کے اپاہج ہونے سے بچانے کی غرض اپنی قوم کے بچوں کو پولیو کے قطرہ پلانے پر تو جہ دیں علم کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے لیکن ایک صحت مند جسم ہی ایک صحت دماغ کو جنم دیتا ہے جو علم و ٹیکنا لوجی کی حصول اوراس میں کامل حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے ڈپٹی کمشنر خضدار نے کہا کہ اس بارے میں والدین میں شعور و اس کی ضرورت کو اجا گر کرنا بھی ضروری قرار پاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں