خضدار میں بھی جشن عید میلاد النبی ﷺانتہائی عقیدت واحترام سے منایا گیا

پیر 12 دسمبر 2016 15:10

خضدار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2016ء) خضدار میں بھی جشن عید میلاد النبی ﷺانتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا ،اس سلسلے میں 12ربیع اول کا بڑا جلوس جامع مسجد رحیمیہ خضدار سے برآمد ہوا جلوس مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا جامع مسجد شاہ نورانی میں اختتام پذیرہوا مفتی عبید اللہ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہم مسلمانوں کے لیے کسی طور پر عید سے کم نہیں یہ دن ہمارے نبی کریم ؐ کے آمد کا دن ہے جن کی آمد سے اس جہاں سے جہالت کا اندھیر ختم ہوا،جلوس کی نگرانی کمشنر قلا ت ڈویژن محمد ہاشم غلزئی ،ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ، ایس ایس پی خضدار محمد اشرف جتک نے کی۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں