خضدار ‘سونیجی کوشک میں نا معلوم مسلح افراد نے متعد افراد کو نقدی ‘موبائل اور قیمتی اشیاء سے محروم کردیا

اتوار 11 دسمبر 2016 20:20

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) خضدار کے علاقہ سونیجی کوشک میں نا معلوم مسلح افراد نے متعد افراد کو ان کے نقدی اور موبائل اور قیمتی اشیاء سے محروم کردیا علاقہ کے مکینوں کی جانب سے علاقہ میں لیویز پولیس گشت اور چوکی قائم کرنکا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب خضدار کے علاقہ سونیجی کوشک میں نامعلوم مسلح افراد نے خضدار شہر سے گھر جاتے ہوہے سونیجی کوشک کے نظر محمد ، شفیع اللہ ، زاہد حسین سمیت نصف درجن کے قریب افراد کو اسلحہ کے زور پر روک کر ان سے ان کے موبائل نقدی گھڑی اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہوگئے مقامی باشندوں کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان جرائم پیشہ افراد کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے جن کی وجہ سے پورا علاقہ پریشان ہے اور علاقہ میں لیویز اور پولیس کی چوکی قائم کیا جائے۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں