جمعیت علماء اسلام سیاسی جدو جہد و ملی خدمات کی طویل تاریخ ہے ‘جمعیت علماء اسلام کے کارکن ان خدمات پر فخر محسوس کرتے ہیں ‘دا ر العلوم دیوبند سے نکلنے والے علماء کرام نے جیسے بر طانیہ اور سوویت یونین کا تاج اچھالا ‘مسلمانوں کے عقائد اور اخلاقیات کی حفاظت کیلئے خدمات انجام دیں ان خدمات کو عالم اسلام میں قدر کی نگا ہ سے دکھا جاتا ہے

جمعیت علما ء اسلام کے مرکزی کونسل کے رکن میر یونس عزیز زہری کا کارکنوں سے خطاب

اتوار 11 دسمبر 2016 20:20

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) جمعیت علما ء اسلام کے مرکزی کونسل کے رکن میر یونس عزیز زہری نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام سیاسی جدو جہد و ملی خدمات کا ایک طویل تاریخ ہے جمعیت علماء اسلام کے کارکن اپنے اکابرین کی ان خدمات پر فخر محسوس کرتے ہیں دا ر العلوم دیوبند سے نکلنے والے بوریا نشین علماء کرام نے جس طرح سے بر طانیہ اور سویت یونین کا تاج اچھالا دینی تعلیمات کے افشاء اور مسلمانوں کے عقائد اور اخلاقیات کی حفاظت کے ل لئے خدمات انجام ان خدمات کو عالم اسلام میں قدر کی نگا ہ سے دکھا جاتا ہے بلکہ ان خدمات کا غیر مسلم بھی اعتراف کرتے ہیں پاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذ اور دین اسلام کے مخالف تحریکو ں کا جس طرح سے مقابلہ وہ بھی تاریخ کا حصہ بن گیا ہے ان خیالات کا اظہارمیر یونس عزیز زہری مرکز اسلامی خضدار میں جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں جمعیت علماء اسلام تحصیل خضدار کے امیر مولانا محمود الحسن قمر ، جمعیت علماء اسلام تحصیل خضدار کے جنرل سیکرٹری مولانا عبد الغفار شاہوانی و دیگر موجود تھے میر یونس عزیز زہری نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے ملی و سیاسی خدمات کو ایک سو سال مکمل ہوگیا ہے ہمارے اکابرین اس روز سے ایک راستہ متعین کیا تھا آج تک ہم اس راستے پر قائم ہیں ہم نے نہ راستہ بد لا ہے نہ پروگرام تبدیل کیا ہے استقامت اور خدمات کی تاریخ کو اہلیان اسلام کے دلوں میں زندہ رکھنے کے لئے ہم 6 7 8 کو پشاور میں خدمات جمعیت علماء اسلام کا عالمی کانفرنس منعقد کیا جار ہا ہے یہ کانفرنس پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا کانفرنس ہوگی اس کانفرنس میں دنیا بھر سے مذہبی قائدین سیاسی زعماء اور مصلحین امت شرکت کریں گے اس کانفرنس کی کامیابی کے لئے کارکن اپنی جد و جہد کو تیز کریں میر یونس عزیز زہری نے کہا کہپاکستان کے موجودہ مشکلات کا حل اسلام کے عادلانہ نظام میں مضمر ہے جمعیت علماء اسلام ملک کی سب بڑی سیاسی اور مذہبی جماعت پاکستان کے عوام اسلام کے عادلا نہ نظام کے نفاذ ملک میں چاہتے ہیں لیکن بد قسمتی سے ہمارے ملک میں موجود بعض قوتیں اس عادلانہ نظام کے راہ میں روکاوٹ ڈالتے ہیں ہم ان قوتوں پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ وہ جمعیت علماء اسلام کے عوامی مینڈیٹ کو چرانے سے بعض رہیں ورنہ ہم اسلام کے نظام کے لئے ایک تحریک کا آغاز کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری ان اداروں پر عائد ہوگی جو عوامی رایہ کو تبدیل کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں