قبائلیت سے نکل کر من حیث القوم ایک بننا ہوگا،سردار محمد اسلم بزنجو

2017مردم شماری والا سال ہے، مردم شماری میں بلوچ عوام کو مل کر حصہ لینا ہو گا، صوبائی وزیر زراعت

ہفتہ 10 دسمبر 2016 21:43

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2016ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر زراعت سردار محمد اسلم بزنجو میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد وائس چیئرمین خضدار میر عبدالحمید بلوچ رئیس بشیراحمد مینگل نے خضدار میں شمولیتی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمیں قبائلیت سے نکل کر من حیث القوم ایک بننا ہوگا ۔2017مردم شماری والا سال ہے ۔

مردم شماری میں بلوچ عوام کو من حیث القوم مل کر حصہ لینا ہوگا ۔ووٹ کی بڑی اہمیت ہے آج ہمیں جو عزت ملی ہے وہ عوام کے ووٹ کی پرچی کے باعث ہے ہماری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ عوام کے اس رائے کی لاج رکھیں۔جس میں ہم کامیاب رہے ہیں ۔نیشنل پارٹی ایک عوامی جماعت ہے جس کی قیادت اور کارکن میں کوئی تفریق نہیں ہے ہماری پارٹی نے کبھی بھی طبقاتی سیاست کو فروغ نہیں دیا ہے ہمیشہ عوام کے درمیان رہ خوشحالی تعلیم و فلاح وبہبود اور امن کی سیاست کو فروغ دیتے آئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے بانزگیر خضدار میں نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام شمولیتی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جلسہ عوام سے نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنماء میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد نیشنل پارٹی کے رہنماء و ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین خضدار عبدالحمید بلوچ نیشنل پارٹی کے سابق صدر رئیس بشیراحمد مینگل میر محمد اشرف مینگل عبیداللہ گنگو میرعبدالوہاب غلامانی محمد وارث منیراحمد بلوچ دھنی بخش و دیگر نے خطاب کیا ۔

صوبائی وزیر زراعت سردار محمد اسلم بزنجو نے کہاکہ پورے بلوچستان میں امن کا سہرا نیشنل پارٹی کی حکومت کو جاتی ہے ۔ خضدار میں 24کروڑ روپے کی لاگت سے سڑکوں کی تعمیر کے بعد اب34کروڑ روپے شہر کی خوبصورتی کے لئے منظور ہوچکے ہیںجو بہت جلد موصول ہونگے۔ جب کہ گیس فراہمی منصوبے کی بھی خضدار کے لئے منظوری ہوچکی ہے اور 250بیڈ کا ہسپتال بھی خضدار کے لئے وفاقی حکومت سے منظور کرواچکے ہیں ۔

اگلے سال سی پیک کے سلسلے میں گوادر براستہ خضدار رتوڈیرو شاہراہ بھی لنک ہوگی اور لاڑکانہ و خضدار کے درمیان ڈیڈھ گھنٹے سفر کا فاصلہ رہ جائیگا۔34کروڑ روپے خضدار شہر کے لئے منظور کرواچکاہوں جو خضدار شہر کے گلی محلوں اور سیوریج سسٹم پر خرچ کیا جائیگا ۔وفاقی حکومت کی جانب سے دو ارب روپے سے زائد ہسپتال جو کہ 250بیڈ پر مشتمل ہے وہ بھی منظور ہوچکا ہے ہماری کوشش ہے کہ اس ہسپتال کی وسعت کو بڑھا کر اسے 500بیڈ والا ہسپتال کرادیں ۔

خضدار کے عوام کے لئے خوشخبر ی یہ ہے کہ قدرتی گیس منصوبہ بھی منظور ہوچکا ہے جس پر اگلے چند روز میں کام شروع کردیا جائیگا ۔ خضدار سی پیک کا مرکز اور درمیان میں واقع ہے 2017میں اس شاہراہ کا افتتاح ہوگا جس کے بعد لاڑکانہ اور خضدار کے بیچ بہت کم فاصلہ رہ جائیگا بیسمہ اور خضدار شاہراہ پر بھی ترقیاتی کام اگلے چند ہفتوں میں شروع کردیاجائیگا ۔

انہوںنے کہاکہ میر ی کوشش ہوگی کہ 2018کے الیکشن سے قبل خضدار کے عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں کامیاب ہو کر اس کے بعد ہی عوام سے ووٹ حاصل کرنے آئوں۔انہوںنے کہاکہ بلوچ عوام کو شاخ اور قبائل سے باہر نکل کر من حیث القوم متحد ہوکر ایک قوم بننا ہوگا ۔نیشنل پارٹی بلا تفریق عوام کو متحدکرنے کے لئے اپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کار لارہی ہے۔

2017 مردم شماری والا سال ہے اس کے لئے میں دست بدست بلوچ عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ و مردم شماری میں کسی بھی طرح کوتاہی اور سستی نہ دکھائیں اور ہر فرد خاندان مردم شماری میں حصہ لیکر اپنے کنبے اور افراد کا اندراج کروائیں تاکہ ہماری اکثریت برقرار اور وسائل کا زیادہ سے زیادہ ہم پرتقسیم ممکن ہوسکے ۔ انہوںنے کہاکہ نیشنل پارٹی نے کبھی اپنے کارکنوں اور عوام کو اندھیر نگری میں نہ رکھا اور نہ ہی ان کو جذباتی کرنے کی کوشش کی ۔

جن لوگوں نے عوام کو جذباتی کیا جب نوجوانوں پر مشکل وقت آیا تو وہ نوجوان یا عوام کے پاس نہیں تھے ۔ ہمارے لوگوں نے بہت نقصا ن اٹھا یانیشنل پارٹی نہیں چاہتی ہے کہ وہ عوام کواس طرح کا سبز باغ دکھائے اور ان کے مستقبل کو خوار کردے ۔ تعلیم یافتہ مستقبل اور خوشحال مستقبل بنانے کے لئے ہم نے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں ۔ترقی کا سفر ہمارے سامنے ہے جسے پورا کریں گے ۔

میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد نے کہاکہ نیشنل پارٹی نے ہمیشہ عوام کی رہنمائی اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے اپنی توانائیاں صرف کرتی رہی ہے یہی وجہ ہے کہ آج عوام کی اکثریت نیشنل پارٹی کے پاس موجود ہے اور پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں ۔ہمارے دروازے ہر وقت عوام کے لئے کھلے ہیں اور ہم نے ہمیشہ عوام کے مسائل کے حل کوآگے بڑھاتے رہے ہیں ۔

آج آپ دیکھ رہے ہیں کہ ہماری پارٹی قیادت اور عام عوام میں کوئی بھی تفریق نہیں ہے سردار محمد اسلم بزنجو ہمیشہ عوام کے درمیان رہ کر عوامی سیاست کو فروغ دیتے آئے ہیں ۔ دوسری جماعتیں صرف عوام کو سبز باغ دکھاتے اور ڈھکوسلے دیتے آئے ہیں ۔ہمارا مقصد صرف عوام کی خدمت اور ان کی فلاح و بہبود ہے جس میں ہمیں کامیابی ملتی رہی ہے ۔ وائس چیئرمین خضدار عبدالحمید بلوچ نے کہاکہ نیشنل پارٹی متوسط طبقہ کی جماعت ہے نیشنل پارٹی نے کبھی بھی اپنے آپ کو عوام سے دور نہیں رکھا اور ہم نے ایسی راہ اختیار نہیں کی کہ جس سے عوام کا نقصان ہو بلکہ عوام کی بھلائی اور ان کے مستقبل کی فکر نیشنل پارٹی کی دعوت اور پیغام رہا ہے ۔

رئیس بشیراحمد مینگل نے کہاہے کہ نیشنل پارٹی نے دوسری جماعتوں کو جھالاوان میں آنے کا طریقہ بتا دیا ہے ہم نے پہلا جلسہ کردیا اس کے بعد ہی دوسری جماعتوں کو جلسہ کرنے کا موقع ملا ہمارا جلسہ صرف خضدار کی سطح پر جب کہ دوسری جماعتوں نے پورے بلوچستان کو بلایا پھر بھی اتنا بڑا جلسہ کرنے میں کامیاب نہیں رہے ۔انہوںنے کہاکہ دوسری جماعتیں اپنی ایک اسکیم تو بتادیں ہم نے پورے خضدار نال میں عوام کی خدمت یکسا ں طریقے سے کئے ہیں ۔میر محمد اشرف مینگل نے کہاکہ آج ہماری پہچان نیشنل پارٹی کی وجہ سے ہے دوسری جماعتیں صرف اپنے کارکنوں کو ڈھکوسلے میں رکھتے ہیں جہاں پارٹی کارکنوں اور عوام کی کوئی قدر نہیں ہے یہ جماعت عوام کے مستقبل کو بنانے میں وقت صرف کرتی ہی

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں