علم جدید دور کا ایک جدید ہتھیا ر ہے قوموں کی عروج و زوال میں تعلیم کا اساسی کردار ہوتا ہے بلوچستان میں قائم کردہ ان رہائشی تعلیمی اداروں کی ایک مسلمہ اہمیت ہے ان اداروں سے فارغ ہونے والے طلبہ ملک کے مختلف شعبہ جات میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں،پرنسپل حاجی محمد عالم جتک کاتقریب سے خطاب

جمعہ 9 دسمبر 2016 21:20

خضدار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء) بلوچستان ریذیڈیشنل کالج خضدار کے تعلیمی سال کا اختتامی تقریب ریذیڈیشنل کالج خضدار میں منعقد ہوا تقریب کی صدارت بی آرسی خضدار کے پرنسپل حاجی محمد عالم جتک نے کی مہمان خصوصی بلوچستان یو نیورسٹی آف انجینئر نگ ٹیکنا لوجی خضدارکے وائس چانسلر ( ر ) بریگیڈیر انجینئر محمد امین تھے اعزازی مہمانوں میں بی یو ای ٹی خضدار کے رجسٹرار شیر احمد قمرانی میونسپل کارپوریشن خضدار کے ڈپٹی میئر مفتی عبد القادر شاہوانی ، ڈسٹرکٹ کونسل خضدار کے وائس چیئرمین عبد الحمید ایڈوکیٹ ، ریڈیو پاکستان خضدار کے اسٹیشن ڈائریکٹر سلطان احمد شاہوانی ، حاقجی محمد رمضان مو سیانی و دیگر شامل تھے اس موقع پر درجہ ہفتم اور ہشتم کے امتحانات میں پوزیشن ہو لڈر طلبہ میں مہمان خصوصی و دیگر مہمانوں نے انعا مات تقسیم کئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی انجینئر محمد امین ، بی آرسی خضدار کے پرنسپل حاجی محمد عالم جتک ، وائس پرنسپل جنید احمد نے کہا کہ علم جدید دور کا ایک جدید ہتھیا ر ہے قوموں کی عروج و زوال میں تعلیم کا اساسی کردار ہوتا ہے بلوچستان میں قائم کردہ ان رہائشی تعلیمی اداروں کی ایک مسلمہ اہمیت ہے ان اداروں سے فارغ ہونے والے طلبہ ملک کے مختلف شعبہ جات میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ان اداروں میں دی جانے والی تربیت بعد از فراغت ان طلبہ میں واضح جھلکتی ہے مقررین نے طلبہ سے کہا کہ قوم اور ان کے والدین کی توقعات پر پورا اترنے کے لئے ان کو تعلیم کے میدان میں اپنی صلاحیتیں بھر پور طریقہ سے صرف کرنا ضروری ہے کیونکہ بولان تا چترال، جیونی تا تھر پاکستان کے کروڑوں افراد کے ٹیکسوں سے یہ اعلی تعلیمی اداروں کا قیام عمل میں لایا جاتا ہے اگر ہم قوم کی ان امانتوں کو اس طرح ضائع کریں گے کہ ہمارا تعلیمی نتیجہ ملک اور قوم کی توقعات کے مطابق نہیں ہوگا تو یہ کھلی خیانت ہوگی مقررین نے کہا کہ بی آر سی خضدار کے موجودہ پرنسل نے اپنی صلاحیتوں اور محنت سے کالج کو بحرانوں سے نکال کرا س ادارہ کو ا یک نئی سمت پر چلایا ہے پر نسپل کے ان کاوشوں کی وجہ سے تعلیم اور تنظیمی معاملات میں کافی بہتری آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں