جماعت اسلامی خضدار نے ائیر پورٹ روڈ پر واقع چوک کو سابق ڈپٹی کمشنر خضدار سید عبدالوحید شاہ کے نام سے منسوب کر دیا

جمعہ 9 دسمبر 2016 21:18

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2016ء) جماعت اسلامی ضلع خضدار نے ائیر پورٹ روڈ پر واقع چوک کو سابق ڈپٹی کمشنر خضدار سید عبدالوحید شاہ کے نام سے منسوب کر دیا ،سید عبدالوحید محسن خضدار ہے اس نے ضلع خضدار کے عوام کو امن کا تحفہ دیا ان کی قربانیاں اہلیان خضدار کے لئے نا قابل فراموش ہے چوک کو سید عبدالوحید شاہ کے نام سے منسوب کرنے کی تقریب سے جماعت اسلامی ضلع خضدار کے امیر مولانا محمد اسلم گزگی ،ناظم نشریات ۔

(جاری ہے)

مولانا امان اللہ مینگل ،غلام قادر چھٹہ صدر یوتھ ونگ اور ضلعی جنرل سیکرٹری سکندر بلوچ کا خطاب تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی ضلع خضدار کی جانب سے ائیر پورٹ روڈ پر واقع چوک کو سابق ڈپٹی کمشنر خضدار سید عبدالوحید شاہ کے نام سے منسوب کر دیا اس موقع پر تقریب سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق ڈپٹی کمشنر خضدار محسن خضدار ہے انہوں نے خضدار کے عوام کو امن کا لازوال تحفہ دیا آج اگر ہم پر امن ماحول میں کاروبار ،سیاست ،اور آزادانہ ماحول میں سفر کر رہے ہیں ان تمام کا سہار ا محسن خضدار کو جاتا ہیں ان کی قربانیاں اہلیان خضدار کے لئے لا زوال ہے ان کی قربانیوں کو کبھی ہم فراموش نہیں کر سکتے ان کی تعیناتی جہاں بھی ھوں مگر ہو ہمیشہ ہمارے دلوں میں ہمارے پاس ہو ھو گا ان کی خدمات کی وجہ سے جماعت اسلامی ضلع خضدار کی جانب سے ائیر پورٹ روڈ پر واقع چوک کو سید عبدالوحید شاہ کے نام سے منسوب کی جاتی ہے سید عبدالوحید شاہ کی خدمات کو ہم ہمیشہ یاد رکھیں گے ،

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں