خضدار‘ بد عنوانی کے عالمی دن کی مناسبت سے ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ریلی کا انعقاد

جمعہ 9 دسمبر 2016 21:18

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2016ء) بد عنوانی کے عالمی دن کی مناسبت سے ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام خضدار میں ایک ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکا کمشنر آفس خضدار سے برآمد ہو کر مختلف شاہروں سے گزرتی ہوئی آزادی چوک پر پہنچے ریلی میں شرکا نے انسداد بد عنوانی کے متعلق بینرز اور پوسٹرز بھی ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے ریلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خضدار شبیر احمد بادینی سمیت ڈویژنل و ضلعی حکام پولیس افسران بلدیاتی اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ریلی کے انعقاد کا مقصد بد عنوانی سے پاک معاشرے کی تشکیل اور بد عنوانی سے نجات پانا تھا۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں