ڈویژنل کوارڈنیشن کمیٹی کا اجلاس

منگل 6 دسمبر 2016 22:38

خضدار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء)ڈویژنل کوارڈنیشن کمیٹی کا اجلاس کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں میونسپل کارپوریشن خضدار کے میئر میر عبدالرحیم کر د ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمان بلوچ ڈویژنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد قاسم شاہ ،ایس ای پی ایچ محمد عمران عالیانی ،چیئرمین میونسپل کمیٹی نال میرخالد بزنجو، ڈویژنل ائریکٹر تعلیم قلات ڈویژن میرمحمد بنگلزئی ایکسین ایری گیشن فرید احمد ،ایکسین سی اینڈ ڈبلیو ظفر علی، ڈویژنل ڈائریکٹر جنگلات قلات ڈویژن محمد امین مینگل، ایکسین اربن ڈویلپمنٹ ملک ثناء اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل حمیداللہ، سپرنٹنڈنٹ کمشنر قلات ڈویژن حاجی بشیر احمد مینگل ،عبدالواحد موسیانی، انجینئرہدایت اللہ زہری ،اسسٹنٹ انجینئرعبدالواحد بلوچ ،اسسٹنٹ انجینئراللہ بخش بلوچ ڈائریکٹر زراعت سید عبداللہ شاہ، ڈائریکٹر آئی ٹی سلطان احمد باجوئی ،بلدیاتی نمائندوں و چیف آفیسران نے شرکت کی اجلاس میں ڈویژن میں جاری ترقیاتی اسکیموں پر کام کے رفتار کا جائزہ لیا گیا اور مختلف بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی و غیر ترقیاتی لوکل گورنمنٹ بجٹ کی باقاعدہ منظوری دی گئی اس کے علاوہ مختلف بلدیاتی اداروں میں خالی آسامیوں کو فل کرنے اور مزید آسامیاں پیدا کرنے کی سفارشات بھی مرتب کئے گئے قبل ازیں ڈویژنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ قلات ڈویژن وسیکرٹری ڈی سی سی قاسم شاہ نے جاری ترقیاتی اسکیمات، صفائی کی صورتحال کے متعلق بریفنگ دی اور دیگر درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے بلدیاتی نمائندوں اور آفیسران پر زور دیا کہ وہ ترقیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ میں مالی ڈسپلن پر سختی سے کار بند رہیں کیونکہ یہ عوام کا پیسہ ہے اور اسے عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے ہی استعمال کیا جانا چاہیئے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوئی کوتاہی بدعنوانی اور غیر معیاری کام کو برداشت نہیں کیا جائے گا کمشنر قلات ڈویژن نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے سربراہان اور ذمہ داراسکیموں کا مسلسل اپنی نگرانی میں مکمل کرائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی اداروں کی بہت بڑی ذمہ داری یہ بھی بنتی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں صفائی کی صورتحال پر خصوصی توجہ دیں اس مقصد کے لئے انکے خطیر رقم سے مشینری پہلے ہی موجود ہے اب صفائی کے عملے کی حاضری کو یقینی بناتے ہوئے ان سے بھر پور کام لیا جائے۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں