بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار سمیت تمام جامعات کی تعمیر و ترقی کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومت اقدامات کررہی ہیں ‘طلباء کی حوصلہ افزائی اور ان کے سر پر دست شفقت رکھنا حوصلہ افزا اقدام ہے

بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے وائس چانسلر انجینئر محمد امین کا تقریب سے خطاب

اتوار 4 دسمبر 2016 19:50

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے وائس چانسلر انجینئر محمد امین نے کہاہے کہ بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار سمیت تمام جامعات کی تعمیر و ترقی کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومت بڑے پیمانے پر اقدامات کررہی ہیں ۔طلباء کی حوصلہ افزائی اور ان کے سر پر دست شفقت رکھنا حوصلہ افزا اقدام ہے ۔

آج میں اپنے ہاتھوں سے طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کرکے بہت خوشی محسوس کررہاہوں ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے آڈیٹوریم میں ’’وزیر اعظم اسکیم ‘‘کے تحت طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ ڈاکٹرسید مشتاق شاہ رجسٹرارخضدار یونیورسٹی شیراحمد قمبرانی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن انجینئر رضا زہری ،ٹریژرار محمد رمضان مینگل ودیگر اساتذہ اور اسٹاف آفیسران اور طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

وائس چانسلر انجینئر محمدامین نے کہاہے کہ ہونہار طلباء کو لیپ ٹاپ کی فراہمی حکومت کی جانب سے قابل ستائش اقدام ہے جس سے طلباء کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ حکومت کی کوشش ہوتی ہے کہ جامعات کامیابی سے ہمکنار ہوں اور صوبے کے طلباء اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے ہنرمند بنے اس کے لئے تمام تروسائل خرچ کی جارہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم گور نر بلوچستان محمد خان اچکزئی کے مشکور ہیں کہ جس نے ہر وقت ہماری رہنمائی اور حوصلہ افزائی کی اور ہر موقعے پر خضدار جامعہ کے ساتھ تعاون کرتے رہے ۔

اس طرح اعلیٰ قیادت کی جانب سے ہماری ہمت افزائی اور حوصلہ افزائی سے یہ جامعہ نامور یونیورسٹی بنتی جارہی ہے خضدار جامعہ میں زیر تعلیم طلباء باصلاحیت انجینئر بن کر فارغ ہورہے ہیں ۔ اس موقع پر لیپ ٹاپ کے حاصل کرنے والے طلباء نے وفاقی و صوبائی حکومت اور وائس چانسلر خضدار یونیورسٹی کا شکریہ ادا کیا ۔ کہ انہوںنے ہمیں لیپ ٹاپ دیکرہماری حوصلہ افزائی کی ہے ۔ ہم حکومت کی جانب سے اس حوصلہ افزائی کو کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں