خضدار لیویز فورس نے جرائم پیشہ افراد، اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیوں کی رپورٹ جاری کردی

بدھ 30 نومبر 2016 22:53

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2016ء) خضدار لیویز فورس نے جرائم پیشہ افراد، اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیوں کی رپورٹ جاری کردی ۔343چھاپہ مار کاروائیوں میں386ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی۔لیویز فورس کی ہمت جواں اور اعصاب بلند ہیں۔لیویز جرائم پیشہ افراد کے خلاف آئندہ بھی اپنی کاروائیاں اسی طرح جاری رکھے گی ڈپٹی کمشنر خضدارسہیل الرحمن بلوچ کالیویز فورس کی کاروائیوں پر مسرت کا اظہار۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ کے دستخطوں سے جاری شدہ چار ماہ کی تفصیلی رپورٹ میں پیش کردی گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق لیویز فورس نے کامیاب کاروائیوں کے دوران خضدار شہر سمیت تمام تحصیل سب تحصیلوں میں 343چھاپہ مار کار روائیوں میں 114اشتہاری ملزمان کو گرفتار اور 272مشکوک افراد کو حراست میں لیکراپنی فرض نبہائی ۔

(جاری ہے)

خضدار سٹی میں لیویز فورس نے 32چھاپوں کے دوران 16اشتہاری ملزمان اور 8مشکوک افراد کو گرفتار کرلی ۔

سب تحصیل زیدی میں 30مرتبہ چھاپے مارے گئے جس کے نتیجے میں 25اشتہاری ملزمان گرفتار کرلئے گئے ۔تحصیل وڈھ میں لیویز فورس نے 43چھاپے مارے 25اشتہاری ملزمان گرفتار اور54مشکوک افراد کو حراست میں لے لی ۔تحصیل نال میں لیویز فورس نے 70چھاپہ مار کارروائیوں میں حصہ لیا ۔ جس میں 6اشتہاری ملزمان اور 111مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔اسی طرح تحصیل مولہ میں 15چھاپے مارے گئے جس میں ایک اشتہاری ملزم گرفتار اور 11مشکوک افراد حراست میں لئے گئے تحصیل زہری میں 27مرتبہ چھاپے مارے گئے جس کے نتیجے میں 14اشتہاری ملزمان اور 4مشکوک افراد حراست میں لے لئے گئے ۔

سب تحصل سارونہ میں لیویز فورس نے 11چھاپے مارے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔سب ڈویژن کرخ میں لیویز فورس نے چھاپے مارے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔سب تحصیل باغبانہ میں لیویز فورس نے 37چھاپہ مارے جس کے نتیجے میں 27اشتہاری ملزمان اور 40مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔اورناچ سب تحصیل میں 24چھاپہ مارے گئے جس میں ایک اشتہاری اور 14مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ۔

گریشہ میں 35چھاپے مارے گئے اور 35مشکوک افراد کو حراست میں لئے گئے ۔ڈپٹی کمشنر خضدار کے مطابق 343کل چھاپوں میں 386بشمول اشتہاری اور مشکوک افراد کو گرفتار و حراست میں لئے گئے ۔ اس کامیاب کاروائیوں پر ڈپٹی کمشنر خضدار نے خضدار سٹی سمیت تمام تحصیلوں کے لیویز انچارج اور لیویز اہلکاروں کی تعریف کرتے ہوئے کہاہے کہ لیویز فورس آئندہ بھی اپنی کاروائیاں اسی طرح جاری رکھے گی اور ضلع میں امن کے قیام میں اپنے فرائض ادا کرتی رہیگی ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں