جہاں آرا تبسم کی زیر صدارت بے نظیر وومن سنیٹر خضدار کی کمیٹی کا اجلاس

پیر 28 نومبر 2016 22:03

خضدار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2016ء)شہید بے نظیر بھٹو وویمن سینٹر ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف بلوچستان خضدار کے منیجر جہاں آرا تبسم کی صدارت میں بے نظیر وومن سنیٹر خضدارکمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں کمیٹی کے ممبران مختلف سرکاری محکمہ جات کے سربراہان نے شرکت کی ۔ اس موقع پر افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہید بے نظیر بھٹو وویمن سنٹر خضدار کے منیجر محترمہ جہاں آرا تبسم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی نظام اور بلوچی معاشرہ میں خواتین کا ایک اہم مقام ہے لیکن بد قسمتی یہ ہے کہ ہمارے معاشرے میں جہالت ناخواندگی کی وجہ سے خواتین کے ساتھ نا انصافیاں کی جاتی ہیں ہیں طلاق ۔

(جاری ہے)

خلع میراث دیگر انسانی حقوق کے معاملات میں خواتین کو نظر انداز کیا جاتا ہے ان خواتین کو قانونی معاونت فراہم کرنا شہید بے نظیر وویمن سینٹر کے بنیادی مقا صد ہیں اس بارے میں ضلع خضدار میں ہم اپنے خدمات انجام دے رہے ہیں اس سلسلے مختلف خواتین کو امداد فراہم کیا گیا ہے خواتین کی ترقی ان کو اپنے حقوق کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اس ایجنڈے کی تکمیل کے لئے ہماری محنت جاری ہے تاہم اس کام کو ایک اجتماعی شکل دینے کے لئے ایک ایسی کمیٹی کی ضرورت محسوس کیا جارہا تھا جو شہید بے نظیر وویمن سینٹر خضدار کی معاونت کرے تاکہ ہم اپنے کام کو اور بہتر انداز میں جاری رکھ سکیں اجلاس میں کمیٹی کے ممبران ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد انور ریکی ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اشرف جتک ، بی آر ایس پی ضلع خضدار کے پراجیکٹ منیجر بلال احمد گچکی ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیمیل فریدہ ملک ، بی آرایس ضلع خضدار کے سوشل آرگنائزر رثمینہ مینگل ، اسسٹنٹ آفیسر ڈی ای او فیمیل علی احمد نیشنل پروگرام کے کواڈینٹر ڈاکٹر رشیدہ زہری ، محمد کریم زہری خضدار پریس کلب کے صدر محمد صدیق مینگل و دیگر نے شرکت کی اجلاس میں خواتین کو درپیش مسائل و ان کے مشکلات کے بارے میں تجاویز زیر غو رآئیں تمام ممبران نے اس بارے میں اپنے تجاویز اجلاس کو پیش کیا کہ ان کی جانب سے خواتین کی حقوق کی پاسداری کے لئے شہید بے نظیر وومن سینٹر کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائیگا تاہم اس طرح کے حساس معاملات میں انتہائی احتیاط کی ضرورت ہوگی اس بارے میں ہمارے علاقائی روایات اور اسلامی اقدار کا مکمل لحاظ رکھا جائے تاکہ ہمارا معاشرہ کسی پیچید گی کا شکار نہ ہو اس بارے میں اسلام کے بہترین احکامات ہیں ان احکامات میں عورت کو گھر کا ملکہ بیٹی کی صورت میں خدا کی رحمت اور ماں کی صورت میں ان کے قدموں جنت کا راستہ بتایا گیا ہے بلوچی رویات میں عورت کو ایک مقدس مقام دیا گیا ہے عورت کی مداخلت کی وجہ سے خوانی جنگوں کا خاتمہ ہوتا ہے اجلاس میں آنے والے ماہ میں خواتین کے حقوق کے آگاہی کے بارے میں ایک سیمنار منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا جسمیں مذہبی و دیگر اسکالر سیمنار خطاب کریں گے اس سیمنار میں اسلامی روایات و بلوچی روایات کے مطابق خصوصی لیکچر دیں گے اجلاس کے آخر میں شہید بے نظیر وویمین سینٹر خضدار کے منیجر جہاں آراء تبسم کے والد کی انتقال پر قرآن خوانی اور دعاء مغفرت کیا گیا۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں