ڈپٹی کمشنر خضدار کا ٹیچنگ اسپتال کا اچانک دورہ‘ متعدد مردو خواتین ڈاکٹرز غیر حاضر‘ اسپتال انتظامیہ سے بر ہمی کا اظہار

اتوار 27 نومبر 2016 22:10

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2016ء) ڈپٹی کمشنر خضدار کا ٹیچنگ اسپتال کا اچانک دورہ‘متعدد مردو خواتین ڈاکٹرز غیر حاضر‘ اسپتال انتظامیہ سے بر ہمی کا اظہار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمان بلوچ نے شہریوں کی شکایت پر ٹیچنگ اسپتال خضدار کا اچانک دورہ کیا جہاں پر بیشتر ڈاکٹرز غیر حاضر پائے گئے جس پر ڈپٹی کمشنر خضدار نے شدیدبرہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسپتال انتظامیہ سے استفسار کیا کہ اسپتال کے تیس ڈاکٹروں میں سے صرف پندرہ ڈاکٹر ڈیوٹی پر موجود ہیں باقی کیوں غیر حاضر ہیں‘ سینکڑوں کی تعداد میں مریض دربدر ہیں اور کئی کی حالت غیر ہے‘ یہ ڈاکٹرز اپنے پرائیویٹ کلینکوں پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کے تمام غیر حاضر ڈاکٹرز کے خلاف چیف سیکریٹری بلوچستان ،سیکریٹری بلوچستان کو مراسلہ ارسال کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹرز کو با رہا تاکید کی جاتی رہی کہ وہ اپنے فرائض میں غفلت سے باز رہیں لیکن انہوں نے کسی کی پرواہ کو خاطر میں نہیں لایا۔ واضح رہے کہ 09خواتین اور 06مرد ڈاکٹرز شامل ہیں۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں