سول اسپتال خضدار میں 7 دسمبر کو یک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ہوگا

اتوار 27 نومبر 2016 22:10

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2016ء)اپنی مدد آپ کے تحت عوام لناس کیلئے سول اسپتال خضدار میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ منعقد ہوگا۔ سول اسپتال خضدار میں ’’مستحقین علاج کے لیئے خدمت انسانیت دیانت داری کے ساتھ‘‘ کی جانب سے سات دسمبر کو یک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

فری میڈیکل کیمپ کے منتظم اعلی ڈاکٹر نذیر احمد عمرانی کے مطابق فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کا مقصد ان لوگوں کو علاج و معالجے کی سہولتیں فراہم کرنا ہے جو ضلع کے دوردراز علاقوں میں رہتے ہیں اور علاج و معالجے کی استطاعت نہیں رکھتے۔

انہوں نے کہا کہ ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ میں سول اسپتال خضدار کے تمام سینیئر ڈاکٹرز اپنی خدمات سرانجام دیں گے‘ تمام مریضوں کی تشخیص اور انہیں مفت ادویات فراہم کی جائینگی جب کہ مختلف دواساز کمپنیوں نے رضاکارانہ طور پرادویات دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ڈاکٹر نذیر احمد عمرانی کی جانب سے عوام الناس کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ فری میڈیکل کیمپ سے بھرپور استفادہ حاصل کریں۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں