باغبانہ میں گھر میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا نقصان پورا گھر جل کر راکھ

ہفتہ 26 نومبر 2016 21:44

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) باغبانہ میں گھر میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا نقصان ، پورا گھر جل کر راکھ ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز خضدار کے علاقہ باغبانہ میں چککو کے قریب رئیس خدابخش کے گھر میں بجلی کی شاٹ سرکٹ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔ اس وقت گھر کے لوگ اپنی کھیتوں میں اچانک کام کررہے تھے ۔ جس کی وجہ وہ کافی دیر سے گھر پہنچے ۔ جب تک گھر کا سامان جل کر راکھ ہوگیا تھا ۔کافی دیر بعد فائربرگیڈ پہنچ گیا جب تک گھر جل چکا تھا اور گھر کے مالک کے مطابق ان کو لاکھوں روپے کا نقصان ہواہے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں